@y_syed: “آج پھر اچانک موسم بدل گیا۔ کئی دنوں سے سلگتی ہوئی گرمی کے بعد جب آسمان پر بادل اُمڈ آئے اور پہلی بوند زمین پر گری، تو یوں لگا جیسے کسی نے تھکے ہوئے دل پر ٹھنڈا ہاتھ رکھ دیا ہو۔ بارش صرف مٹی کو ہی نہیں بھگوتی، یہ اُن یادوں کو بھی جگا دیتی ہے جو ہم نے بڑی محنت سے دل کے کسی کونے میں دفن کی ہوتی ہیں۔ ہر بوند جیسے کسی بچھڑے ہوئے شخص کا نام لے کر گرتی ہے، اور ہر ہوا کا جھونکا کسی پرانی بات کو پھر سے زندہ کر دیتا ہے۔ عجیب بات ہے، موسم تو چند لمحوں میں بدل جاتا ہے، مگر کچھ لوگ برسوں گزر جانے کے بعد بھی دل کے موسم نہیں بدلنے دیتے۔ بارش رک جاتی ہے، بادل چھٹ جاتے ہیں، سورج پھر نکل آتا ہے۔مگر بعض یادیں ایسی ہوتی ہیں جو عمر بھر برستی رہتی ہیں۔ آج کی یہ بارش دیکھ کر دل نے بس اتنا کہا: “کاش انسان کے اندر برستی ہوئی اداسیوں کا بھی کوئی موسم ہوتا، اور وہ بھی یوں ہی چند بوندوں کے بعد گزر جاتا۔ #fyp #y_syed #بخت
apko PTA hai mujhe Kiya itne garme kai bawajood bhi is maousam ka kyu ana mujhe aisa Laga k ....
Allah Kisi klna Kisi na Kisi BAAT pr Khush toh huwa hai ...just like ...
Kisi do mhbt Karne walon ko milaya hai ya kahein pr bete jaise rehmat paida ke hai .....
ya phir Kisi ke Dua qubool huwe hai .....
bss ....♥★
2026-06-04 14:15:39
1
DhikerLover♥️ :
کتنا خوبصورت احساس ہے یے۔♥️🥰
2026-06-04 10:52:08
1
Saabi :
🥰🥰🥰
2026-06-04 10:07:40
1
🅡🅐🅘 🅢🅐🅠🅛🅐🅘🅝 :
❤️❤️❤️
2026-06-04 12:43:21
1
To see more videos from user @y_syed, please go to the Tikwm
homepage.