@darood_e_khizri: آج تھوڑا سا پردہ اٹھا رہا ہوں زیادہ نہیں لکھ سکوں گا یا یہ سمجھ لیں کہ ہمت نہیں سب کچھ لکھنے کی. جس کو سمجھ آ جائے بڑے نصیب کی بات ہے بلکہ بڑے فضل کی بات ہے. بڑی قربت اور معرفت کی بات ہے. غور سے میری پڑھنا، دل کے برتن کو سیدھا کر کے میری باتیں پڑھنا. یہ کسی کی نظر کا کمال ہے جو لکھ رہا ہوں. سمجھ نہ آئے تو خاموشی سے گزر جانا. سن میرے دوست اللہ کریم بہت بڑا ہے اللہ کریم کے ﷺ بعد نبی کریم ﷺ سب سے بڑے ہیں. یہ ہرگز نہیں کہنا کہ نبی کریم ﷺ "چھوٹے" ہیں. "چھوٹا" جو لفظ ہے یہ عیب والا لفظ ہے. کہ فلاں بندہ چھوٹا ہے. "چھوٹا" لفظ نبی کریم ﷺ کی شان کے خلاف ہے". ہمارے نبی کریم ﷺ ہر عیب سے پاک ہیں اللہ کریم کے بعد. نبی کریم ﷺ بس "رب" نہیں، وہ "معبود" نہیں، وہ "اللہ" نہیں. باقی سب کچھ ہیں وہ. یہ بڑے راز کی بات ہے. آپ ﷺ کو سجدہ نہیں کرنا. آپ ﷺ کی عبادت نہیں کرنی. باقی سب جائز ہے. اگر آپ اپنے مرشد سے مانگ سکتے ہیں تو نبی کریم ﷺ کے بارے میں کیا خیال ہے؟ جائز ہے سب جائز ہے مگر احتیاط لازمی ہے. مانگو کہ یا رسول اللہ ﷺ آپ کو اللہ تعالیٰ نے سب کچھ عطاء فرمایا ہوا ہے اس میں سے مجھے بھی عطاء فرما دیں. یہ محفوظ رستہ ہے اس طرح آپ بچ جائیں گے. نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ میں تمہاری ہی طرح کا ایک بشر ہوں مگر یہ کہنے کی ضرورت کب پیش آئی؟ یہ اس لیئے کہا کہ اس وقت سب نے سمجھ لیا تھا کہ آپ ہی رب ہیں. اسی کریم رب کہ حکم پر یہ کہا. آپ ﷺ بشر تو ہیں مگر اتنے بھی نہیں جتنا تم سمجھ رہے ہو. خبر دار ایک طبقے کی طرح مت سمجھ لینا کہ نبی کریم ﷺ ہماری طرح کے ایک بشر ہیں. وہ بشر ضرور ہیں مگر اتنے نہیں جتنا توں سمجھ رہا ہے. وہ رب نہیں ہیں مگر سب کچھ ہیں. وہ رب نہیں ہیں مگر رب کے بہت قریب ہیں. یہ راز ہے. اللہ ایک ذات ہے اور آپ ﷺ اس ذات کا عکس. آپ ﷺ آئینہ ہیں. آئینے میں وہی نظر آئے گا جو سامنے ہو گا. سامنے کون ہے؟ سامنے کریم رب ہے. تو پھر آپ ﷺ کون ہیں؟ بس یہاں خاموشی اختیار کرو. بس اب یہاں پر آپ نے فرمایا کہ میں بھی تمہاری طرح ایک بشر. مگر ہمارے جیسے بشر نہیں ہیں. غور سے میرے وجدان کو محسوس کر. نزول ہونے والے لفظوں میں چھپی کیفیات کو دل سے محسوس کر اللہ تعالیٰ اور نبی کریم ﷺ میں بہت تھوڑا سا فاصلہ ہے اس فاصلے کا نام "سجدہ" ہے. نبی کریم ﷺ کو بس سجدہ نہیں کرنا. آپ ﷺ کی عبادت نہیں کرنی. اللہ کی باقی ساری مشابہت کا نام "محمد" ﷺ ہے. نبی کریم ﷺ دنیا کے زرے زرے پر حاضر و ناظر ہیں. اور یہ بڑے راز کی بات ہے. ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ #foryou #madina #viralvideo #daroodshareef #darood_e_pak
اُن کے ہونے سے جہان بنا وہ سب کچھ ہیں وہ ہیں تو جہاں بھی ہے زرہ زرہ اُن کے ہونے سے۔۔۔
وہی سب کچھ اور انہی سے سب کچھ
سبحان اللہ قربان😭😭😭
یا رسول الله
2026-06-04 14:05:38
140
𝐃Ⓞ︎ç𝙏ø𝑹 𝑸áD🅡︎į 💉🩺🩻 :
ہم تو پابند شریعت ہیں وگرنہ زاہد
عشق والے تو محمدﷺ کو خدا کہتے ہیں🥰🥰
2026-06-05 05:05:15
25
Rana Waqas :
نگاہ عشق و مستی میں وہی اول وہی آخر
وہی قرآں وہی فرقاں وہی یسن وہی طحہ
صلی اللہ علیک یا سیدنا محمد نور من نور اللہ
جب حقیقت آشکار ہو جائے تو خاموشی اور ادب واجب ہے حتی کہ بیان کرنا بھی منع ہے۔ جزاک اللہ خیر کثیرا
2026-06-05 03:33:36
66
asmamalik1369 :
میں نے رب کو رب ہی اس لیے مانا کہ نبی اکرم نے کہا اک رب ہے بس
2026-06-05 14:34:55
26
Lovely Bells :
ap ki bat ma kuch nahi bohat kuch ha Mashallah
2026-06-07 19:02:56
6
️Meow Meow Banti🐈🐾 :
کچھ بشر ہونے کے ناطے انہیں خود سا جانیں
اور کچھ محض پیامی بھی خدا کا جانیں
ارے ان کی اوقات ہی کیا ہے کہ یہ اتنا جانیں
یہ فرش والے تیری شوکت کا علو کیا جانیں
خسروا فرش پہ اڑتا ہے پھریرا تیرا
صلی اللہ علیہ والہ وسلم 🩷🌸
2026-06-11 09:24:12
5
Shahbaz_Fareed_Mughal :
بس کیا بولوں الفاظ نہیں ہیں۔۔۔
کہنا تو بہت کچھ چاہتا ہوں پر کیا الفاظ چنوں سمجھ نہیں آ رہا۔۔۔
بس یہی بولوں گا کہ میرے نبی (صلی اللہ علیہ وسلم) دیاں شاناں بلے بلے ❤️❤️اللّٰہ پاک آپ کے ذوق شوق میں مزید اضافہ کرے۔۔۔ دل کی گہرائی تک آپ کی بات پہنچی ہے۔۔۔ ماشاءاللہ
2026-06-11 09:35:52
7
Tiktaakar sahab :
, baad az khuda buzurg tu hi qisa mukhtasir🥰
Allah Paak hmn huzzor ka sacha ishq aur adab ata farmain
2026-06-05 04:35:22
13
✨🕊️فداۓ مدینہ 🕊️✨ :
لیکن رضا نے ختم سخن اس پہ کردیا
خالق کا بندہ خلق کا آقا کہوں تجھے 🥹🙏🤌
2026-06-05 10:26:09
9
SAMRAN🐼 :
sübhanallah subhanallah subhanallah dil ko chu gai ap ki baat Allah pak ap ko selamet rekha ameen
2026-06-05 05:31:25
13
Muhammad Faizan :
ہمارے پیارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے الکریم رب العالمین کے محبوب ہیں اور اللہ تعالیٰ ہم پر اتنا بڑا احسان کیا کہ اپنا محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی ہم جیسے گنہگاروں کو عطا فرمایا اور قرآن پاک میں حکم ارشاد فرمایا کہ اے لوگوں اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود بھیجتے ہیں تم بھی درود شریف پڑھتے رہو
2026-06-05 00:40:26
11
Awais Khalid :
bs bat khatam ❤️
2026-06-05 19:38:19
8
Nadeem khokhar 🫀🚩 :
یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
2026-06-05 05:50:43
8
Rashid Rasheed :
کائنات کا ایک ہی راز ہے
آپ صل اللہ علیہ والہ وسلم کے ظہور سے پہلے سب کہتے تھے کہ وہ آئیں گے وہ آئیں گے
اور آپ کے ظاہری وصال کے بعد سب کہتے رہیں گے وہ آگئے وہ آ گئے
صل اللہ علیہ والہ وسلم
2026-06-05 12:37:29
6
Ahsan jami :
آپ نے آپنا حق ادا کر دیا باقی ان سب کی سوچ جو جس نے لینا ہے اور جتنا حاصل کرنا ہے۔ ماشاء اللہ