@heer_writes_01: جائز اور ناجائز کی تفریق میں الجھی ہوں، اور دل ہے کہ کسی دلیل کو ماننے پر آمادہ نہیں ایک نامحرم کو دیکھا ہے محرم کی طرح، یوں جیسے برسوں کی دعا اچانک آنکھوں کے سامنے اتر آئی ہو، یوں جیسے دل نے پہلی بار کسی چہرے میں اپنا سکون پایا ہو، اور یوں جیسے روح نے کسی اجنبی کو اپنا مان لیا ہو میں جانتی ہوں کہ ہر چاہت کا مقدر وصال نہیں ہوتا، ہر محبت کو نام نہیں ملتا، اور ہر تعلق تقدیر کی کتاب میں نہیں لکھا جاتا، مگر دل کے جذبے بھی کہاں کسی قانون کے پابند ہوتے ہیں کبھی اس کا خیال عبادت سا لگتا ہے کبھی اسی خیال سے خوف آتا ہے کہیں یہ محبت آزمائش نہ بن جائے کہیں یہ چاہت میری دعاؤں اور میری خاموشیوں کے درمیان ایک ایسا فاصلہ نہ چھوڑ جائے جسے عمر بھر طے نہ کر سکوں عجیب کیفیت ہے، میں اسے بھلانا بھی نہیں چاہتی، اور پانا بھی میرے اختیار میں نہیں۔ وہ میری زندگی کا وہ باب ہے جسے پڑھتے ہوئے آنکھیں نم ہو جاتی ہیں، مگر دل پھر بھی ہر لفظ کو سینے سے لگا لیتا ہے شاید کچھ محبتیں ملنے کے لیے نہیں ہوتیں، بلکہ انسان کو اپنے رب کے مزید قریب کرنے کے لیے آتی ہیں۔ اور شاید میری محبت بھی انہی محبتوں میں سے ایک ہے، جو دل میں رہتی ہے دعاؤں میں بستی ہے، مگر قسمت کی لکیروں تک نہیں پہنچ پاتی 🥀ہیر #fyp #unfrezzmyaccount #fypシ゚viral #fypシ