@sanwal.writer5: اگر خودکشی حرام نہ ہوتی تو شاید آج ہم بھی کسی خاموش قبرستان کی مٹی میں دفن ہو چکے ہوتے ہماری قبر کی تختی پر لکھا ہمارا نام وقت کی بارشوں اور دھول میں مدھم پڑ چکا ہوتا۔ کوئی کبھی اتفاق سے ہماری قبر کے پاس سے گزرتا اور بنا رکے آگے بڑھ جاتا زندگی نے کچھ لوگوں کو اتنا تھکا دیا ہوتا ہے کہ جينا بھی سزا محسوس ہونے لگتا ہے۔ کچھ درد ایسے ہوتے ہیں جو انسان چیخ چیخ کر بھی کسی کو سمجھا نہیں پاتا ہر رات خاموشی سے گزرتی ہے مگر دل کے اندر ایک قیامت برپا رہتی ہے۔ لوگ صرف چہرے دیکھتے ہیں مگر ٹوٹی ہوئی روح کو کوئی محسوس نہیں کرتا کبھی کبھی انسان ہنستا بہت ہے تاکہ کوئی اس کے اندر کا اندھیرا نہ دیکھ سکے۔ اکثر وہ لوگ سب سے زیادہ خاموش ہو جاتے ہیں جو اندر سے سب سے زیادہ ٹوٹ چکے ہوتے ہیں دل یہ چاہتا ہے کہ کہیں بہت دور چلے جائیں جہاں نہ یادیں ہوں نہ اذیتیں۔ مگر پھر اللہ کا خوف انسان کے قدم روک لیتا ہے اور وہ خاموشی سے زندہ رہتا ہے۔ ورنہ اب تک ہماری قبروں کے کتبوں پر ہمارے نام دھندلے پڑ چکے ہوتے اور لوگ ہمیں بھول چکے ہوتے۔#foryoupage #viralvideo #fpyシ #foruyou #unfrezzmyaccount