@adhurimuhabtt: تم نے تو روتے دیکھا تھا مجھے اس وقت جب میری او از کانپ رہی تھی جب لفظ میرے ہونٹوں تک آکر بکھر جاتے تھے جب میری آنکھوں سے بہتے آنسو میری خاموشی کی زبان بن چکے تھے تم وہاں موجود تھے، اتنے قریب کہ میرا درد محسوس کر سکتے تھے مگر شاید ! تم نے محسوس کرنا ضروری ہی نہ سمجھا ۔۔ تمہارا تو حق بنتا تھا ساتھ دینے کا میرا ہاتھ تھامنے کا، مجھے یہ یقین دلانے کا کہ میں اکیلی نہیں ہوں مگر تم نے وہ لمحہ بھی میری زندگی کے باقی دکھوں جیسا بنا دیا خاموش سرد اور بے حس میں نے ہمیشہ یہی سوچا تھا کہ کچھ لوگ باقی سب سے مختلف ہوتے ہیں کہ اگر پوری دنیا منہ موڑ لے تو وہ کھڑے رہتے ہیں دیوار بن کر ....... سایہ بن کر مگر تم بھی اسی ہجوم کا حصہ نکلے جس نے مجھے گرتا ہوا دیکھا شاید تمہیں اندازہ ہی نہ ہو کہ کسی کے انسو دیکھ کر بھی اس کا ساتھ نہ دینا صرف نظر انداز کرنا نہیں ہوتا بلکہ اس کے دل میں ہمیشہ کے لیے خلا چھوڑ جانا ہوتا ہے۔۔ ایسا خلا جو کبھی پر نہیں ہوتا اس دن کے بعد میں نے شکایت کرنا چھوڑ دی کیونکہ سمجھ آگیا کہ ہر کسی سے وفا کی امید رکھنا خود سے زیادتی ہے۔ میں نے اپنے آنسو خود پہنچنا سیکھ لیا اپنی خاموشیوں کو خود سننا سیکھ لیا اور اپنی دکھوں کے ساتھ جینا بھی تمہاری خاموشی نے مجھے کمزور نہیں کیا بلکہ مجھے یہ سکھا دیا کہ انسان جتنا اکیلا ہونا سیکھ لیتا ہے اتنا ہی مضبوط ہو جاتا ہے اب اگر کبھی تمہیں یاد آئے کہ تم نے مجھے اس حال میں چھوڑ دیا تھا تو بس یہ سوچنا کہ میں وہی ہوں مگر اب پہلے جیسی نہیں رہی اب میں کسی کے ہونے یا نہ ہونے سے ٹوٹتی نہیں ۔۔۔ کیونکہ میں نے خود کو سہارا دینا سیکھ لیا ہے تمہاری بے رخی نے مجھے درد ضرور دیا مگر ساتھ ہی یہ بھی سکھا دیا کہ اصل طاقت دوسروں کے ساتھ میں نہیں بلکہ اپنی تنہائی کو قبول کرنے میں ہوتی ہے 🥀🥺#urdupoetry #sadvibes #foryou #foryoupage #fyp #viralvideo