@naveedqayyum401: " موت جسموں کو مٹاتی ہے، فن کو نہیں" بے شمار شہرہ آفاق گیت گانے والے سریلے گلوکار " اخلاق احمد " نے اپنے کریئر کا آغاز کراچی سے کیا جہاں وہ ابتدائی دور میں گلوکار "مسعود رانا" اور اداکار "ندیم بیگ " کے ساتھ سٹیج پروگرامز میں گلوکاری کا مظاہرہ کیا کرتے تھے۔ یہ تینوں نو آموز گلوکار "محمد رفیع" کے مداح تھے اور ان ہی کے گانے اسٹیج پر پرفارم کرتے تھے۔ لیکن شوقیہ گلوکاری کی یہ لگن سچی تھی اور یوں "اخلاق احمد" نے اپنا پہلا گیت فلم "پازیب" کیلئے ریکارڈ کروایا۔ ان کی سریلی آواز آگے بڑھتی رہی۔ ان کا ایک مدھر گیت "دیکھو یہ کون آ گیا، بن کے نشہ چھا گیا " یہی وہ گیت ہے جو "اخلاق احمد" کی پہچان بنا۔ ریڈیو پاکستان سے یہ گیت دن میں کئی کئی مرتبہ نشر ہوتا تھا۔ یہ نغمہ اخلاق احمد کی ایک عرصے کی جدوجہد کا ثمر ثابت ہوا۔ پھر اس کے بعد تو ان پر فلم نگری نے اپنے دروازے کھول دیے۔ اور جب مشہور موسیقار "روبن گھوش" نے فلم چاہت کے لیے ان کی آواز میں ایک گیت "ساون آئے ساون جائے" ریکارڈ کیا تو اس گیت نے انہیں راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ اور انہوں نے اپنی مدھر آواز سے کامیابی کے نئے سنگِ میل عبور کئے۔۔ "اخلاق احمد نے اُس دور میں اپنی مسحور کن آواز کا جادو جگایا جب پس پردہ موسیقی پر لیجنڈز "احمد رشدی" اور "مہدی حسن" کا راج تھا، لیکن اپنی منفرد گائیگی کی بنا پر اخلاق احمد نے اپنے لیے الگ مقام پیدا کرلیا۔۔۔ "اخلاق احمد" نے اپنے دور کی تقریباً تمام نامور اور صفِ اول کی گلوکاراؤں کے ساتھ یادگار گانے گائے ہیں۔ جن میں مہناز بیگم۔ نیرہ نور. رونا لیلی. ناہید اختر. وغیرہ شامل ہیں۔ جب کہ "ملکہ ترنم نور جہاں" انہیں ہمیشہ "سریلا گلوکار" کہہ کر پکارتی تھیں اور ان کے ساتھ چند فلموں میں "اخلاق احمد" کو مشترکہ کورس میں گانے کا موقع ملا۔ فلم ساز و ہدایت کار پرویز ملک کی گولڈن جوبلی فلم "مہربانی" 1982 میں ریلیز ہوئی۔ یہ ایک ایسے نوجوان کی کہانی ہے، جو گلوکار بننا چاہتا مگر مواقع نہیں ملے۔ اس فلم میں "اخلاق احمد" کا ایک گیت قوالی کے انداز میں بہت مقبول ہوا۔۔ " کبھی خواہشوں نے لوٹا کبھی بے بسی نے مارا گلہ موت سے نہیں ہے ہمیں زندگی نے مارا" اس فلم کو سامنے رکھتے ہوئے بھارتی فلم ساز "راجیش کھنہ اور ہدایت گار "شکتی سمانتا" نے 1985 میں فلم "الگ الگ" بنائی۔ مذکورہ فلم میں ہو بہو یہ گیت قوالی کے انداز میں "کشور کمار" کی آواز میں فلمایا گیا۔ گلوکار "سونو نگم" نے بھی 1990 کے اواخر میں "اخلاق احمد" کے گائے ہوئے پاکستانی فلموں کے مشہور گانے اپنی آواز میں ریکارڈ کرائے۔۔ "اخلاق احمد" نے گو کہ سینکڑوں کی تعداد میں گانے نہیں گائے لیکن ان کے گائے گئے گیتوں کی تعداد 100 سے زیادہ ہے اور ہر گیت کمال کامیابی سے ہمکنار ہوا ۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں آٹھ مرتبہ مشہور زمانہ "نگار ایوارڈ " حاصل کیا۔ "اخلاق احمد" کی شہرت کا سفر جاری تھا کہ وہ خون کے سرطان جیسے موذی مرض میں مبتلا ہوگئے اور کافی عرصے تک اس مرض سے لڑتے رہے، بالآخر 1999 میں اس جہان فانی سے کوچ کر گئے۔!! "اخلاق احمد" کے گائے ہوئے چند مشہور گیت یہ ہیں۔ ۔ 🎼 ساون آئے ساون جائے تجھ کو پکاریں گیت 🎼 سماں وہ خواب سا سماں ملے تھے دل سے دل جہاں 🎼" حسین وادیوں سے یہ پوچھو 🎼 کون دلاسا دے گا مجھ کو 🎼 رات بھر جیا مرا تڑپا یہ کیسا تارے چمکتے 🎼 بہکے قدم، انجانی راہیں، ایسے میں تھامو میری باہیں 🎼 دیکھو یہ کون آ گیا، بن کے نشہ چھا گیا 🎼 کبھی خواہشوں نے لوٹا، کبھی زندگی نے مارا 🎼 سونا نہ چاندی نہ کوئی محل، جانِ من تجھ کو میں دے سکوں گا۔ 🎼 حسین وادیوں سے یہ پوچھو 🎼 بہکے قدم۔ انجانی راہیں 🎼 کیوں نہ راہوں میں پلکیں بچھائے ہم 🎼 رات بھر جیامورا مجھے کیوں ستائے 🎼 پل میں جانے کیا ہو جائے 🎼 تیرے لیے زمانہ سارا چھوڑ دوں 🎼 اے دل اپنا درد چھپا کے گیت خوشی کے ۔۔۔ اخلاق احمد کی مغفرت کے لئے دعا گو : #unfreezemyacount #foryoupage❤️❤️

Kar4Ch1 T1m3S ☕
Kar4Ch1 T1m3S ☕
Open In TikTok:
Region: PK
Thursday 04 June 2026 20:39:17 GMT
126174
8928
345
492

Music

Download

Comments

anveer.ahmed
Ţanveer Ahmed :
گریٹ اخلاق احمد بہت اچھے پلے بیک سنگر تھے پاکستان میں ما ضی میں جو تھوڑی بہت اردو فلمز بنی تھیں انکی کامیابی میں اخلاق احمد کے گائے ہوئے گیتوں کا بہت بڑا کردار ہے
2026-06-05 12:57:04
14
ruksanaahmed71
user7696951843505 :
my bast song 👍
2026-06-06 11:04:07
2
irfanabbasi9011
Irfan Abbasi :
v nice good 💯💯😊💯🥰🥰🥰🥰🥰🥰👍👍👍👍👍👍👍👍❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️
2026-06-11 19:18:02
1
izhar.ulhaq508
Silent 🇦🇪 life :
OMG
2026-06-05 21:15:31
3
nenakhan198
ꪀꫀꪀꪖ𝘬ꫝꪖꪀ :
👍👍👍my favourite singer
2026-06-04 21:08:37
4
zainabnoor3688
zainabnoor3688 :
great star
2026-06-05 19:22:29
4
syedashah77750
Syeda Shah7775 :
Allah pak jant me jaga ata farmaiy Aameen
2026-06-05 16:30:57
4
jamilbalochsagar
m.Jamil Baloch5 :
mujy un ki awaz bahot pasand hy Allah pak apko janatu lfirdous me jaga den amen
2026-06-08 15:19:07
1
shahzadnazir0379
Shahzad :
great singer ikhlaq sb
2026-06-05 10:04:21
4
farkhandaamin731
Farkhanda Amin731🥰 :
my most favorite ikhlaq ahmad💕💕💕💕💕
2026-06-05 19:31:23
4
misbahsheikh66
weloveumaa5 :
Allah Pak junet jagah de ameen
2026-06-05 03:20:03
3
mohammed.bashir03
Mohammed Bashir :
He was such a great singer and I always liked his songs specially this one is my all time favourite may Allah give him place in heaven Amen 🙏 🥰🥰🥰
2026-06-10 14:15:16
1
sajjadmir73
❤S❤S❤ :
2026-06-06 14:14:02
2
rafiq664
m.Rafiq.boleem :
👍
2026-06-06 16:22:08
1
hamidbhatti6358
BHATTI BROTHERS :
wah
2026-06-06 15:38:10
1
shaheen.mansoor34
🫶 مرشد 🫶 شاہین منصور 🫶 :
2026-06-06 18:51:47
2
nazirboota007
nazir Bota :
wah Jani wah 😔
2026-06-05 20:57:28
3
rozena.khan
Rozena Khan :
waoooo
2026-06-04 20:45:55
3
amjad_farooq
Amjad Farooq :
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
2026-06-04 20:45:40
3
meharban_78
Tiktokers :
Heart touching voice.Allah magfirat karay aur darjat buland karay Akhlaq Ahmed k
2026-06-05 19:20:07
3
naveedch991
naveed :
ever green singer ♥️♥️♥️♥️♥️
2026-06-05 13:00:03
3
To see more videos from user @naveedqayyum401, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About