@saad_mughal009: یا اللہ! آج جو لوگ مجھے نظر انداز کرتے ہیں، میری خاموشی کو میری کمزوری سمجھتے ہیں، میری محنت کا مذاق بناتے ہیں اور میری ترقی سے حسد کرتے ہیں، تو مجھے اتنی عزت، کامیابی اور مقام عطا فرما کہ وقت خود ان کے سامنے میری گواہی دے۔ یا رب! میری محنت کو ایسا رنگ دے کہ ایک دن میرا نام ہی میری پہچان بن جائے۔ مجھے وہاں تک پہنچا دے جہاں پہنچنے کا لوگ صرف خواب دیکھتے ہیں۔ میری کامیابی ایسی ہو کہ مجھے گرانے والے اپنی سوچ پر شرمندہ ہوں، اور مجھے چھوڑنے والے میری قدر نہ کرنے پر افسوس کریں۔ یا اللہ! مجھے دولت سے پہلے عزت، شہرت سے پہلے کردار، اور کامیابی کے ساتھ سکون بھی عطا فرما۔ میری زندگی میں ایسی برکت ڈال کہ جو آج مجھے کم سمجھتے ہیں، کل میری مثال دیا کریں۔ اور میری کامیابی کا شور اتنا بلند ہو کہ میری خاموش محنت کی قیمت دنیا خود پہچان لے۔ آمین۔🤲🔥#fypシ゚ #foryou #foryoupage #insta_saadmughal009