@arrehmann29: کاش سڑکوں کی طرح زندگی کے راستوں پر بھی لکھا ہوتا: "آگے خطرناک موڑ ہے۔" تو شاید ہم کچھ لوگوں سے دل نہ لگاتے، کچھ خواب آنکھوں میں نہ سجاتے، کچھ وعدوں پر یقین نہ کرتے، اور کچھ راستوں پر قدم ہی نہ رکھتے۔ مگر زندگی کی یہی حقیقت ہے کہ یہاں خطرے کے بورڈ نہیں لگتے، یہاں دھوکے مسکراہٹوں میں چھپے ہوتے ہیں، جدائیاں محبت کے پردے میں آتی ہیں، اور آزمائشیں خوشیوں کا لباس پہن کر دروازہ کھٹکھٹاتی ہیں۔ پھر ایک دن انسان ٹوٹ کر سمجھتا ہے کہ ہر خوبصورت راستہ منزل تک نہیں جاتا، اور ہر ساتھ چلنے والا ہمسفر نہیں ہوتا۔ 💔 زندگی سبق پہلے دیتی ہے اور سمجھ بعد میں آتی ہے۔ #LifeQuotes #DeepWords #RealityOfLife #SadLines #HeartTouching