@malikshahzaib8841: 9 جون کال اور 14,000 اہلکار آزاد کشمیر پولیس کے آئی جی نے چیف سیکرٹری کو خط لکھ کر عوامی ایکشن کمیٹی کی 9 جون 2026 کی کال سے نمٹنے کے لیے پاکستان سے 14,000 اہلکار طلب کر لیے۔جن میں FC کے 6000، رینجرز کے 5000، اسلام آباد پولیس کے 2000 اور سندھ پولیس کے 1000 اہلکار شامل ہیں۔یہ نفری 7 سے 21 جون تک تعینات رہے گی اور 60 فیصد اہلکاروں کے پاس اینٹی رائٹ سازوسامان جبکہ 40 فیصد کے پاس اسلحہ ہوگا۔نوٹیفکیشن کمنٹ میں ہے۔ سوال یہ ہے کہ جب عوام صرف اپنے حقوق مانگ رہے ہیں تو انہیں روکنے کے لیے 14 ہزار مسلح اہلکار کیوں؟