@itx._.haider: اس کے ہر حکم کی تعمیل ضروری تو نہیں عزتِ نفس کی تذلیل ضروری تو نہیں چھوڑنا ہے تو مجھے چھوڑ کے جا سکتے ہو! کوئی بھی بحث یا تاویل ضروری تو نہیں یہ برا وقت ہے شاہوں پہ بھی آ سکتا ہے ! سب کی روشن رہے قندیل ضروری تو نہیں سب فنا ہوں گے زمینوں کے خدا بالآخر ! ہو کوئی فوجِِ ابابیل ضروری تو نہیں دل میں رکھ سکتے ہو تم راز بھی اور چیزیں بھی ! عمرو عیار کی زنبیل ضروری تو نہیں دوست چہرے سے بھی ہر دْکھ کو سمجھ سکتے ہیں! کوئی تمہید یا تفصیل ضروری تو نہیں دشت میں آگ ہے ، پانی کی ضرورت ہو گی ! دشت میں خون کی ترسیل ضروری تو نہیں تو کہ ربط کہانی ہے مِرے ماضی کی! زندگی پھر تری تشکیل ضروری تو نہیں ڈوبنے کو یہ مِری آنکھ کے آنسو ہیں بہت ! اب تِری آنکھ کی یہ جھیل ضروری تو نہیں ایک ہی اشک بہت ہے سو برائے توبہ!! آنکھ میں مصر کا ہو نیل ضروری تو نہیں کتنے بھائی ہیں جو بھائی کے گلے کاٹ چکے! ذِکرِ ہابیل یا قابیل ضروری تو نہیں یوں بچھڑنے کی وجوہات بہت ہیں بابر ! آنا چاہو تو یہ تعطیل ضروری تو نہیں تفسیر عباس بابر, #foryou #foryoupage #viral #100k #trending @TikTok Pakistan