@Usman Rajpoot::سب سے مشکل لمحہ بیتے ہوئے وقت کو یاد کرنا ہوتا ہے کیونکہ یادیں کبھی صرف یادیں نہیں ہوتیں وہ پورا ایک احساس بن کر واپس آتی ہیں ، ان میں وہ ہنسی بھی ہوتی ہے جو کبھی بے فکر تھی اور وہ سکون بھی جو اب کہیں نہیں ملتا ان لمحوں کو سوچتے ہوئے ایسا لگتا ہے جیسے زندگی کا کوئی خوبصورت حصہ کہیں پیچھے رہ گیا ہو اور انسان چاہ کر بھی اسے واپس نہ لا سکے، اکیلے بیٹھ کر جب انسان انہی گزرے ہوئے دنوں کو دہراتا ہے تو ہر چھوٹی سی بات بھی دل کو چھو جاتی ہے، وہ عام سی گفتگو بھی خاص لگتی ہے جو کبھی اہم نہیں لگتی تھی اور وہ وقت جو کبھی تیزی سے گزر جاتا تھا آج وہی وقت ٹھہر کر دل کو آزمانے لگتا ہے ، یادیں عجیب ہوتی ہیں وہ خوشی کے لمحوں کو بھی درد میں بدل دیتی ہیں کیونکہ وہ ہمیں یہ احساس دلاتی ہیں کہ وہ سب اب صرف ماضی کا حصہ ہے ان لمحوں میں انسان خود سے بھی سوال کرتا ہے کہ آخر کیوں کچھ لوگ اور کچھ وقت صرف یاد بن کر رہ جاتے ہیں، اور پھر آہستہ آہستہ یہ بات سمجھ آتی ہے کہ زندگی ہمیشہ ویسی نہیں رہتی جیسی ہم چاہتے ہیں، کچھ چیزیں خوبصورت ہوتی ہیں مگر ہمیشہ کے لیے نہیں ہوتیں، اور شاید یہی حقیقت دل کو سب سے زیادہ تکلیف دیتی ہے کہ جو وقت کبھی ہمارا تھا وہ اب صرف ایک کہانی بن چکا ہے جسے ہم جتنا بھی چاہیں دوبارہ جی نہیں سکتے ، بس محسوس کر سکتے ہیں اور خاموشی سے
اپنے اندر سنبھال کر آگے بڑھنے کی کوشش کرتے ہیں۔
2026-06-05 23:31:42
1
بلی ،۔""':؛؛ :
2026-06-05 18:14:00
1
hum1969 :
writer 📃✍️Ku pta chl jaaye os ki Tehreer se kis kis ki Jaan jaaye gi Tu likhnay se pehle hi Qalm tood day .......... 📃✍️