@khyber.police.off: جمرود بازار میں ایک ذہنی طور پر کمزور محنت کش سبزی فروش کے ساتھ مبینہ بدتمیزی اور تذلیل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد جمرود پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم زیارت گل ولد متین کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او جمرود صدیق خان کے احکامات پر سب انسپکٹر بخت منیر نے ملزم کو حراست میں لے کر حوالات منتقل کر دیا۔ ایس ایچ او جمرود صدیق خان نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی شخص کی تضحیک، عزت نفس مجروح کرنے یا ایسی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے گریز کریں۔ قانون ہاتھ میں لینے اور انسانی وقار کو پامال کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔