@sp_atta: وہ تمام راستے جنہیں بند پا کر میں دیر تک روتا رہا، کچھ وقت گزرنے کے بعد میں نے اللہ کا شکر ادا کیا کہ وہ میرے لیے نہیں کھلے اور وہ تمام چہرے جن کے بارے میں مَیں تمنا کرتا تھا کہ وہ ہمیشہ قریب رہیں، کچھ وقت بعد میں نے اللہ کا شکر ادا کیا کیونکہ ان سے دوری ہی میری نجات کا ذریعہ بنی اور جتنی بار بھی میں اللہ کی تقدیر پر راضی ہوا، اس کے بعد میں نے اس اطمینان کا ذائقہ چکھا جس نے میرے غم کو بجھا دیا اور میرے دل کو تعلق کی آلائشوں، ناراضگی اور تنگی سے دھو دیا یہ کوئی عجیب بات نہیں تھی کہ میرے اللہ نے مجھے ہر کھوئی ہوئی چیز کا اس سے بہتر نعم البدل عطا کیا، بلکہ عجیب بات تو یہ ہے کہ سب سے بڑا نعم البدل ان چیزوں میں نہیں تھا جو مجھے ملیں، بلکہ اس دل کا وہ سکون تھا جو اسے رضا کے دن حاصل ہوا، تو اللہ نے اس پر ایسا سکون نازل فرما دیا جو اسے ہر اس چیز سے بے نیاز کر گیا جس کے بارے میں، میرا یہ گمان تھا کہ میں اس کے بغیر جی نہیں پاؤں گا۔ 🌻🍁💕🌸🌺❤️🥀🌷 #foryou #foryoupage #caption #lines #atta