@lakkipolice12: بنوں پولیس امن کمیٹی کے سامنے شرپسند عناصر کیلئے سہولت کاری کرنے والوں کا اہلخانہ سمیت پیش ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں بلال ولد میر اعظم سکنہ سپین موم حال بنوں اپنے اہلخانہ سمیت بنوں پولیس امن کمیٹی کے سامنے پیش ہوا، جہاں انہوں نے قرآن پاک پر حلف اٹھاتے ہوئے آئندہ کسی بھی شرپسند، دہشتگرد یا سہولت کار عناصر کے ساتھ ہر قسم تعاون نہ کرنے کا عہد کیا۔ بنوں پولیس امن کمیٹی نے واضح کیا کہ امن دشمن عناصر اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف سخت کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا، جبکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ علاقہ عمائدین اور عوام نے بھی بنوں میں امن کے قیام کیلئے پولیس امن کمیٹی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پرامن بنوں ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، عوام کسی بھی مشکوک سرگرمی یا شرپسند عناصر کے بارے میں فوری اطلاع بنوں پولیس امن کمیٹی کو دیں۔ #bannupolice #بنوںــپولیســامنــکمیٹی #lakkipoliceamancommity #تاجیک_هزاره_ازبک_پشتون_ترکمن🇦🇫