@masom.log336: 💓حقیقت جان کر ایسی حماقت کون کرتا ہے . بھلا بے فیض لوگوں سے محبت کون کرتا ہے . بتاؤ جس تجارت میں خسارہ ہی خسارہ ہو . بنا سوچے خسارے کی تجارت کون کرتا ہے . ہمیں ہی غلط فہمی تھی کسی کے واسطے ورنہ . زمانے کے رواجوں سے بغاوت کون کرتا ہے . خدا نے صبر کرنے کی مجھے توفیق بخشی ہے . ارے جی بھر کے تڑپاؤ، شکایت کون کرتا ہے . کسی کے دل کے زخموں پر مرہم رکھنا ضروری ہے . مگر اس دور میں میری جان یہ زحمت کون کرتا ہے .😔😢😔😢😔