@wahid.ali_chohan: اگر کامیابی چہرے سے ملتی تو یہ شخص آج ٹک ٹاک کا بادشاہ نہ ہوتا۔ کامیابی خوبصورتی سے نہیں بلکہ محنت، ہمت اور مسلسل جدوجہد سے ملتی ہے۔ یہ کہانی خابی لیم کی ہے، جن کا اصل نام خبانے سیرین لیم ہے۔ خابی لیم اس وقت دنیا کے سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے ٹک ٹاکر ہیں۔ ان کے ٹک ٹاک پر161 ملین سے زائد فالوورز، انسٹاگرام پر 90 ملین سے زائد فالوورز اور یوٹیوب پر 12 ملین سے زائد سبسکرائبرز موجود ہیں۔ خابی لیم 9 مارچ 2000 کو سینیگال میں پیدا ہوئے اور بعد میں اپنے خاندان کے ساتھ اٹلی منتقل ہو گئے۔ وہ مذہب اسلام سے تعلق رکھتے ہیں اور دنیا بھر میں اپنی منفرد خاموش مزاحیہ ویڈیوز کی وجہ سے مشہور ہیں۔ کورونا وبا کے دوران فیکٹری کی ملازمت ختم ہونے کے بعد انہوں نے ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانا شروع کیں۔ ان کا انداز اتنا منفرد تھا کہ چند ہی سالوں میں وہ دنیا کے سب سے بڑے سوشل میڈیا اسٹار بن گئے۔ نومبر 2023 میں خابی لیم نے وینڈی تھیمبیلیہلے جوئل سے شادی کی تھی، تاہم بعد ازاں دونوں کی راہیں جدا ہو گئیں۔ آج خابی لیم مختلف بین الاقوامی برانڈز کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور سوشل میڈیا کی دنیا کے کامیاب ترین چہروں میں شمار ہوتے ہیں۔ خابی لیم کی زندگی اس بات کا ثبوت ہے کہ کامیابی کے لیے خوبصورت چہرہ نہیں بلکہ بڑا خواب، محنت اور خود پر یقین ضروری ہوتا ہے۔ @khaby.lame #khabylame