@sahibjansargarh: سول ہسپتال میں ڈاکٹر مانور ناصر پر تیزاب حملہ نہایت بزدلانہ، انسانیت سوز اور قابلِ مذمت فعل ہے۔ ایک ڈاکٹر جو اپنی جان خطرے میں ڈال کر مریضوں کی خدمت کرتا ہے، اس پر ہسپتال جیسے محفوظ سمجھے جانے والے مقام پر حملہ پورے نظامِ صحت اور سیکیورٹی کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔ اس افسوسناک واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ایسے گھناؤنے جرم میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جانی چاہیے تاکہ آئندہ کسی کو ایسی درندگی کی جرات نہ ہو۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعے کی مکمل، شفاف اور غیرجانبدار تحقیقات کر کے تمام حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں اور ڈاکٹر مانور ناصر کو فوری اور مکمل انصاف فراہم کیا جائے۔ ڈاکٹرز اور طبی عملے کے تحفظ کو یقینی بنانا ریاست اور متعلقہ اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔