@wasafithoughts: Also read caption: نصیحت کرنے والا نصیحت نہ چھوڑے، چاہے ماننے والا مانے یا نہ مانے—تم اپنی بات کرتے رہو۔ آپ کو اللّٰه نے علم دیا ہے، تو آپ علم کو پھیلائیں۔ وہ شخص جس کے پاس آنکھیں ہیں، جب وہ دیکھتا ہے کہ ایک اندھا کنوئیں کی طرف جا رہا ہے، تو اگر وہ خاموش رہے تو وہ عبادت سے محروم ہو جائے گا۔ پس آنکھوں کی عبادت یہ ہے کہ اندھے کو کنوئیں میں گرنے سے بچایا جائے۔ اس لیے اگر آپ اپنی صفات کو انسانوں کی خدمت میں لگا دیں، تو یہی عبادت ہے۔ کچھ لوگ زمانے کو اپنے لیے استعمال کرتے ہیں، اور کچھ لوگ خود کو زمانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ جو خود کو زمانے کے لیے استعمال کرتے ہیں، وہ عبادت کرتے ہیں، اور جو زمانے کو اپنے لیے استعمال کرتے ہیں، وہ بغاوت میں ہوتے ہیں۔ کچھ لوگ اللّٰه سے مانگتے ہیں، اور کچھ لوگ اپنے آپ کو اُس کے سامنے پیش کر دیتے ہیں۔ یہ دنیا ایسی ہے کہ جو کچھ آپ نے حاصل کیا ہے، وہ سب چھوڑ کر جانا ہے۔ کوئی چیز ساتھ نہیں جاتی۔ یہاں تک کہ رشتہ دار ہاتھوں کی انگوٹھی بھی اتار لیتے ہیں، اور مرنے والے کا نام بھی چھین لیتے ہیں۔ آپ کہتے ہیں: "یہ فلاں شخص ہے"، مگر لوگ کہتے ہیں: "یہ میت ہے"۔ بس یہی قصہ ہے انسان کا۔ اصل عبادت یہی ہے کہ انسان اپنی فطرت کو پہچانے اور اپنے فرائض کو پورا کرے۔ واصف علی واصف (گفتگو 1 تا 5، صفحہ 209) --- #وائرل_ویڈیو____________tiktoks #islamicquotes #Wasafithoughts #wasifaliwasif #fypシ