میں تمہیں اپنی زندگی کی کہانی میں دنیا کی بدترین تکلیف لکھوں گا.. کیونکہ تم وہ زخم ہو جو کبھی بھرتا نہیں ،بس وقت کے ساتھ اور گہرا ہوتا جاتا ہے
تم وہ خاموش چیخ ہو جو ہونٹوں تک تو آتی ہے مگر آواز نہیں بن پاتی.... اور میں وہ بدنصیب شخص ہوں جو ہر رات تمہیں بھلانے کی کوشش میں خود کو تھکا دیتا ہوں ۔
میری کہانی میں تم صرف ایک کردار نہیں ،بلکہ وہ اذیت ہو جس نے مجھے اندر سے خالی کر دیا ہے... تم وہ لمحہ جہاں سے میری ہنسی چھن گئی اور آنکھوں نے ہمیشہ کے لیے نمی اپنا لی۔
میں تمہیں لکھوں گا ہر اس دعا کے بیچ جو کبھی قبول نہ ہو سکی .... ہر اس امید کے ساتھ جو میرے ہاتھوں سے پھسل گئی۔
اور شاید ایک دن جب میں خود کو پڑھوں گا تو سمجھ جاؤں گا کہ تم صرف ایک انسان نہیں تھے بلکہ میری زندگی کا وہ باب تھے .... جس نے مجھے جینا سکھانے کے بجائے ٹوٹ کر بکھرنا سکھا دیا
2026-06-06 18:15:07
4
Dimple_queen💞 :
🥰🥰🥰
2026-06-06 18:07:40
2
Zuhaib Bhatti 99 :
🥰🥰🥰
2026-06-06 16:55:33
3
AKHR26 :
❤️❤️❤️
2026-06-06 18:27:07
0
To see more videos from user @uzmeee3, please go to the Tikwm
homepage.