@doc_qazi: “کل پورے بلوچستان میں ہسپتال بند ہوں گے!” ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (YDA) بلوچستان کے صدر ڈاکٹر یاسر اچکزئی نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا پہلا مطالبہ ہسپتالوں میں “سیکیورٹی ایکٹ” کا فوری نفاذ ہے۔ کوئٹہ میں ایک لیڈی ڈاکٹر پر ہونے والی تیزاب گردی کے افسوسناک واقعے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے YDA نے اعلان کیا ہے کہ کل سے بلوچستان بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں مکمل ہڑتال کی جائے گی۔ ہنگامی (ایمرجنسی) سروسز حسبِ معمول جاری رہیں گی۔ ڈاکٹرز کا مؤقف ہے کہ جب تک ہسپتالوں میں ڈاکٹروں، خصوصاً خواتین ڈاکٹروں، کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی نہیں بنایا جاتا، احتجاج جاری رہے گا۔ #YDAStrike #mbbs #doctor #medical