@nadeemtabish02: بارِ حیات اُٹھائیے، تنہا اُٹھائیے یہ بوجھ آپ سے نہیں اٹھتا، اٹھائیے وحشت میں خاک اُڑانی ہی مقسُوم ہے، تو پھر اک مشتِ خاک کیا سرِ صحرا اُٹھائیے اُن خفتگانِ راہ کو ہمراہ لے چلیں قدموں کے ساتھ نقشِ کفِ پا اُٹھائیے بیمارِ عصر جلد شفایاب ہو سکیں ! گہوارے سے اِک اور مسِیحا اُٹھائیے دِل میں نَفاظِ شوق کی طاقت کہاں سے لائیں کوزے میں کیا تلاطمِ دریا اُٹھائیے دُنیا سے زندگی کا بڑا حوصلہ مِلا احساں کی طرح، ہر غمِ دُنیا اُٹھائیے نادِیدہ منظرُوں کو اگر چاہیں دیکھنا اپنی ہی ذات سے کوئی پردہ اُٹھائیے پامردِیوں سے گُزرے ہیں جو راہِ شوق میں پلکوں سے، اُن کی نقشِ کفِ پا اُٹھائیے تابش! سہارا لیجے نہ اُمّید و بیم کا تنہا کبھی حجابِ تمنّا اٹھائیے تابِش دہلوی . . . . . #barehayatuthayeaytanhauthayeay #tabishdehlvipoetry #todaytrendingpoetry #nadeemtabish #foryou
Kamal Kamal Yar level kar diya 🥺🥺🥺🥺🥺👏👏👏👏👏👏👏👏👏👏😭😭😭😭
2026-06-07 17:08:46
0
طابی :
بارِ حیات اُٹھائیے، تنہا اُٹھائیے
یہ بوجھ آپ سے نہیں اٹھتا، اٹھائیے
وحشت میں خاک اُڑانی ہی مقسُوم ہے، تو پھر
اک مشتِ خاک کیا سرِ صحرا اُٹھائیے
اُن خفتگانِ راہ کو ہمراہ لے چلیں
قدموں کے ساتھ نقشِ کفِ پا اُٹھائیے
بیمارِ عصر جلد شفایاب ہو سکیں !
گہوارے سے اِک اور مسِیحا اُٹھائیے
دِل میں نَفاظِ شوق کی طاقت کہاں سے لائیں
کوزے میں کیا تلاطمِ دریا اُٹھائیے
دُنیا سے زندگی کا بڑا حوصلہ مِلا
احساں کی طرح، ہر غمِ دُنیا اُٹھائیے
نادِیدہ منظرُوں کو اگر چاہیں دیکھنا
اپنی ہی ذات سے کوئی پردہ اُٹھائیے
پامردِیوں سے گُزرے ہیں جو راہِ شوق میں
پلکوں سے، اُن کی نقشِ کفِ پا اُٹھائیے
تابش! سہارا لیجے نہ اُمّید و بیم کا
تنہا کبھی حجابِ تمنّا اٹھائیے
تابِش دہلوی
2026-06-07 09:39:00
6
ساقی :
ہاں یہ سچ ہے کہ ترستے تھے تکلّم کو کبھی
اب یہ کوشش کہ تیرا ذکر نہ ہو بات نہ ہو
کاش ڈھونڈے تُو مجھے گھوم کے بستی بستی
اور دعا میری کبھی تجھ سے ملاقات نہ ہو
یہ بھی ممکن ہے ترے بعد سکوں آ جائے،
یہ بھی ممکن ہے کوئی زخم نیا ساتھ نہ ہو۔
ہم نے چاہا تھا تجھے حد سے زیادہ لیکن،
اب یہ خواہش ہے کوئی اور بھی جذبات نہ ہو۔
خود کو برباد کیا تیری تمنا میں مگر،
اب یہ ارماں ہے کہ پھر ایسی کوئی بات نہ ہو۔
2026-06-07 14:56:29
0
islam Haider :
Kya kehny hain...🔥🔥
2026-06-07 17:12:04
0
To see more videos from user @nadeemtabish02, please go to the Tikwm
homepage.