@kamranaslam3717: اس ویڈیو کا خلاصہ اور وضاحت یہ ہے کہ معاشرے میں عام تاثر یہ ہے کہ روح انسان کے اندر کوئی مادّی چیز ہے جو موت کے وقت پرواز کر جاتی ہے۔ لیکن قرآن مجید کے مطابق موت کا ذائقہ "نفس" (انسانی نفسیات/وجود) کو چکھنا ہے۔ روایتی معنوں میں کسی چیز کا اڑ کر جانا درست نہیں، بلکہ یہاں روح کا مفہوم کچھ اور ہے .... روح بطور "مفہوم یاجوہر" (Spirit/Essence) عربی زبان کے تناظر میں "روح" سے مراد کسی بات کا اصل مقصد، جوہر، پیغام یا اندرونی جذبہ ہے (جیسے ہم کہتے ہیں 'اسپورٹس مین اسپرٹ')۔ جب دو انسان آپس میں بات کرتے ہیں، تو الفاظ صرف ایک ذریعہ ہوتے ہیں، اصل چیز اس کے پیچھے چھپی "روح" یا مقصد ہوتی ہے ابلاغ کی غلط فہمیاں انسان جب اپنی بات دوسرے تک پہنچاتا ہے تو بسا اوقات اگلا بندہ الفاظ کو پکڑ لیتا ہے اور بات کی اصل روح (مقصد) کو نہیں سمجھ پاتا، جس سے جھگڑے پیدا ہوتے ہیں۔ زبان کے ماہرین ایسے الفاظ چنتے ہیں جو اصل مقصد کو صحیح طرح پہنچا سکیں ... قرآن پاک کی آیات اور روح اسی طرح قرآن مجید کے الفاظ، جملے اور آیات دراصل ایک ذریعہ ہیں جن کے ذریعے اللّٰہ تعالیٰ ایک خاص "اسپرٹ یا جوہر" انسان تک پہنچانا چاہتا ہے۔ جب انسان قرآن پر غور و فکر (تدبر) کرتا ہے، تو اللّٰہ اس پر ان آیات کی اصل روح اور مقصد کو نازل/ عیاں کر دیتا ہے، جس سے بات پوری طرح سمجھ میں آ جاتی ہے جس سے کسی بھی قسم کا شک وشبہ نہیں رہتا ...