@zouq.e.ishq.official: کچھ چیزیں فوراً مل جائیں تو اُن کی قدر کم رہ جاتی ہے مگر جو نعمتیں صبر آزمائش اور انتظار کے بعد ملتی ہیں وہ دل کے بہت قریب ہو جاتی ہیں۔ حضرت یعقوب نے بھی برسوں جدائی سہی آنکھوں کی روشنی تک چلی گئی مگر امید کا دامن کبھی نہیں چھوڑا۔ اور پھر جب حضرت یوسف سے ملاقات ہوئی تو وہ صرف ایک ملاقات نہیں تھی بلکہ صبر، یقین اور دعا کا سب سے خوبصورت صلہ تھا۔ زندگی بھی ہمیں یہی سکھاتی ہے کہ ہر دیر محرومی نہیں ہوتی کبھی کبھی اللہ بہترین چیز دینے سے پہلے انسان کو صبر سکھا رہا ہوتا ہے۔ اس لیے اگر تمہاری دعا ابھی تک پوری نہیں ہوئی تو مایوس مت ہونا کیونکہ دیر سے ملنے والی چیزیں اكثر عام نہیں بلکہ بے حد قیمتی ہوتی ہیں۔ #foryou #foryoupage #viral #fyp #zouqeishqofficial