@blackberry.042: دھوکہ ہمیشہ ایک فیصلہ ہوتا ہے!! ایک ایسا فیصلہ جو کسی کے اعتماد سے زیادہ اپنی خواہشات کو اہم سمجھنے کے بعد کیا جاتا ہے۔۔۔ لوگ اکثر کہتے ہیں حالات ایسے تھے وقت ایسا تھا مجبور تھے مگر سچ یہ ہے مجبوری انسان کو سچ بولنے سے نہیں روکتی مجبوری وفاداری چھین نہیں لیتی مجبوری صرف راستے مشکل کرتی ہے کردار نہیں بدلتی۔۔۔۔ محبت میں مبتلا لوگ اکثر دھوکے کو قسمت کا نام دے کر خود کو تسلی دیتے رہتے ہیں حالانکہ جس شخص نے تمہارے یقین کو توڑا اس نے ایک لمحے کے لیے تمہارے آنسوؤں سے زیادہ اپنے فائدے کو اہم سمجھا تھا۔۔ یاد رکھو جو انسان تمہیں کھونے کے خوف سے خالی ہو وہ تمہیں کھونے کا فیصلہ بھی آسانی سے کر لیتا ہے۔۔ اس لیے دھوکے کے بعد خود کو قصوروار مت ٹھہراؤ۔۔ ہر ٹوٹا ہوا رشتہ تمہاری کمی کی دلیل نہیں ہوتا بعض اوقات وہ صرف کسی دوسرے کے کمزور کردار کی نشانی ہوتا ہے اور کردار کی شکست سے بڑا کوئی دھوکہ نہیں ہوتا!!!!!!