@akhtarshaheenrind81: سرائیکی ہیلپ لائن کراچی کے پہلے اجلاس اور ممبرشپ مہم کی جھلکیاں الحمدللہ! سرائیکی ہیلپ لائن کراچی کے پہلے باقاعدہ اجلاس کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سرائیکی بھائیوں نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں سرائیکی برادری کو درپیش مسائل، باہمی تعاون، قانونی و سماجی معاونت، نوجوانوں کی رہنمائی اور تنظیم کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے اہم مشاورت کی گئی۔ شرکاء نے سرائیکی ہیلپ لائن کے پلیٹ فارم پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ممبرشپ مہم میں بھرپور حصہ لینے کے عزم کا اظہار کیا۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اتحاد، خدمت اور باہمی تعاون کے ذریعے کراچی میں سرائیکی برادری کی آواز کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔ ہم تمام شرکاء، معزز مہمانوں اور رضاکاروں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس تاریخی اجلاس کو کامیاب بنایا۔ آئیں! اپنی زبان، ثقافت اور اپنے لوگوں کی خدمت کے لیے سرائیکی ہیلپ لائن کا حصہ بنیں۔ 📞 Saraiki Helpline: 0315-5441165 #SaraikiHelpline #SaraikiCommunity #Karachi #SaraikiPeople #CommunityService Akhtar Shaheen Rind