@a.heart.speaks: اس فلم نما زندگی کا سب سے بڑا سچ یہ ہے کہ یہاں کوئی بھی کردار مستقل نہیں ہوتا۔ یہ زندگی ایک ایسا ریلوے اسٹیشن ہے جہاں ہر گھڑی مسافر بدلتے رہتے ہیں۔ ہماری زندگی کے اسکرین پلے میں بہت سے لوگ آتے ہیں ۔۔کوئی دوست بن کر، کوئی ہمدم بن کر، تو کوئی محض چند لمحوں کا ساتھی بن کر۔ وہ آتے ہیں اپنا مخصوص کردار نبھاتے ہیں ہمیں ہنساتے ہیں، رلاتے ہیں، ہمارے دل میں جگہ بناتے ہیں اور پھر... کچھ اچانک کہانی سے غائب ہو جاتے ہیں۔ کچھ راستے بدل لیتے ہیں اور کچھ کو وقت کی بے رحم موجیں ہم سے ہمیشہ کے لیے دور لے جاتی ہیں۔ سب سے حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ہر جانے والا انسان ہمیں خالی ہاتھ چھوڑ کر نہیں جاتا۔ بہت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں جو ہمارے دل پر گہرا زخم تو لگاتے ہیں لیکن زندگی کا وہ عظیم سبق دے جاتے ہیں جو دنیا کی کوئی کتاب نہیں سکھا سکتی۔ وہ ہمیں سکھاتے ہیں کہ کسی پر اندھا بھروسہ کیسے نہیں کرنا....محبت اور مطلب کا فرق کیا ہوتا ہے اور ٹوٹ کر دوبارہ کیسے کھڑا ہونا ہے۔ جو چلے گئے وہ یاد بن گئے۔۔.جو سبق دے گئے وہ استاد بن گئے۔۔۔۔۔ زندگی کی یہ فلم انہی آتے جاتے چہروں اور ان کے دیے گئے زخموں اور مرہموں سے ہی مکمل ہوتی ہے۔ #urduwrites #viralvideos #lifelessons #