@officialccppeshawar: *پشاور کے غیور عوام کی سہولت کے لیے ایک اور احسن اقدام* شہری پولیس لائن سی سی پی او کے دفتر آنے کی زحمت سے بچنے کیلئے اب کسی بھی شکایت کے اندراج کے لیے سی سی پی او کے سرکاری کمپلینٹ نمبر 03461117639 پر اپنے رجسٹرڈ موبائل نمبر سے بذریعہ واٹس ایپ پرنٹ شدہ فارم یا تحریری مسج کی صورت میں اپنی درخواست ارسال کر سکتے ہیں۔ درخواست میں *اپنا نام، شناختی کارڈ نمبر اور رجسٹرڈ موبائل نمبر درج کرنا لازمی ہے* تاکہ تصدیق کے عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔ تصدیق کے بعد آپ کی درخواست پر بروقت، شفاف اور میرٹ کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ *واضح رہے کہ کسی غیر متعلقہ فرد یا غیر رجسٹرڈ نمبر سے موصول ہونے والی درخواست قابلِ قبول نہیں ہوگی۔* *کمپلینٹ نمبر پر درخواستیں ارسال کرنے کا بنیادی مقصد شہریوں کو سہولت فراہم کرنا، گرمی میں دور دراز علاقوں سے آنے جانے کی زحمت سے بچانا، شہریوں کی وقت اور مالی اخراجات کی بچت کرنا، اور سکیورٹی چیکنگ کے باعث پیش آنے والی مشکلات سے محفوظ رکھنا ہے۔* واضح رہے کہ سی سی پی او صاحب دفتری اوقات میں کمپلینٹ نمبر پر موصول ہونے والی درخواستوں کا بذاتِ خود جائزہ لیں گے موصول شدہ درخواستیں متعلقہ افسران کو مارک کی جائیں گی، جو مقررہ مدت کے اندر اپنی رپورٹس پیش کریں گے، جبکہ درخواست کی ایک کاپی ریکارڈ کے لیے کمپلینٹ آفس میں محفوظ کی جائے گی۔ مزید یہ کہ سنگین نوعیت کے کیس یا ایمرجنسی کی صورت میں سی سی پی او صاحب آپ سے براہِ راست رابطہ بھی کر سکتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر آپ کو اپنے دفتر بھی بلائیں گے کمپلینٹ نمبر صرف اور صرف واٹس ایپ کے ذریعے شکایات موصول کرنے کے لیے مختص ہے، لہٰذا اس نمبر پر کال کرنے کی زحمت نہ کریں۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 15 پر کال کریں۔ #viral #foryoupage #viralvideo #fyp @Khyber Pakhtunkhwa Police @ARY NEWS

Capital City Police Peshawar
Capital City Police Peshawar
Open In TikTok:
Region: PK
Monday 08 June 2026 16:57:07 GMT
333
34
4
4

Music

Download

Comments

wolf_ysi
WOLF 🇹🇷 :
you doing good may ALLAH bless you great job
2026-07-15 10:00:12
0
yaseen__khannn
Yaseen Khan🤍 :
Allah lambi umer di sir
2026-06-08 17:54:28
0
naseerkhan3030
🦅 KHAN BHAi🦅 :
❤️❤️❤️
2026-06-08 19:07:20
0
tariq.tanha26
Tariq khan :
🥰🥰🥰
2026-06-08 20:01:34
0
To see more videos from user @officialccppeshawar, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About