@itx__murad3: ہم اکثر دوسروں کی زندگی کو صرف ظاہری خوشیوں، کامیابیوں اور آسانشوں کی بنیاد پر دیکھتے ہیں اور ان سے حسد کرنے لگتے ہیں، جبکہ ہمیں ان کے دل کے اندر چھپے ہوئے دکھ، پریشانیاں اور جدوجہد کا علم نہیں ہوتا۔ اگر ہر انسان کے دکھ اور آزمائشیں اس کے چہرے یا ماتھے پر لکھی ہوتیں تو شاید ہم حسد کرنے کے بجائے ان کے لیے ہمدردی اور رحم محسوس کرتے۔ اس لیے دوسروں کی زندگی کو دیکھ کر اپنے آپ کو کم تر سمجھنے یا حسد کرنے کے بجائے یہ یاد رکھنا چاہیے کہ ہر شخص اپنی زندگی میں کسی نہ کسی مشکل سے گزر رہا ہوتا ہے۔ انسانیت کا تقاضا یہی ہے کہ ہم دوسروں کے لیے محبت، ہمدردی اور دعا کے جذبات رکھیں۔