@hamzahkhan27: راولاکوٹ کی سرزمین گزشتہ رات خون سے رنگ دی گئی۔ نہتے اور اپنے حقوق کا مطالبہ کرنے والے کشمیریوں پر طاقت کا ایسا استعمال کیا گیا جس نے ہر با ضمیر انسان کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔ اگر عوام کی آواز سننے کے بجائے گولیوں سے جواب دیا جائے، اگر ماؤں کے بیٹوں کو شہید کیا جائے اور زخمیوں کی چیخیں دبانے کی کوشش کی جائے، تو یہ انصاف نہیں بلکہ ظلم کی بدترین شکل ہے۔ کشمیر کے عوام نے اپنے حقوق مانگے تھے، جنگ نہیں۔ لیکن افسوس کہ ان کے مطالبات کا جواب طاقت، خوف اور خونریزی سے دیا گیا۔ اللہ تعالیٰ تمام شہداء کی شہادت قبول فرمائے، زخمیوں کو شفا عطا فرمائے، اور ظالموں کو اپنے اعمال کا حساب دینے کی توفیق دے۔ خاموشی اب جرم ہے۔ حق کے لیے آواز بلند کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ #hamzakhanlala #hamzahkhan27 #rawalakot_azad_kashmir #rawalakotcommunity #RightsMovementAJK