@sayed.sardar.ahmad.hamda: بسم اللہ الرحمن الرحیم عید الاضحیٰ کی بابرکت تعطیلات کے بعد آج الحمد للہ #ادارۃ_العلم_والتقویٰ_للبنین_والبنات میں دوبارہ درس و تدریس کا مبارک سلسلہ شروع ہو گیا۔ طلبہ و طالبات شوقِ علم اور جذبۂ عمل کے ساتھ اپنی علمی نشستوں میں شریک ہوئے، اور ایک بار پھر درسگاہ کے ماحول میں تلاوتِ قرآن، ذکرِ الٰہی اور علمِ دین کی خوشبو مہکنے لگی۔ اللہ تعالیٰ اس نئے تعلیمی آغاز کو خیر و برکت، کامیابی اور سعادت کا ذریعہ بنائے اور ادارۃ العلم والتقویٰ کو اشاعتِ علمِ دین کا مضبوط اور مؤثر مرکز بنائے۔ ﴿رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا﴾ #ادارۃ_العلم_والتقویٰ #علم_و_تقویٰ #درس_و_تدریس #طلبہ_وطالبات