@imtiaaazz: کبھی کبھی خود کو ثابت کرنا چھوڑ دینا چاہیے۔ برے بن جائیں، صفائیاں دینا بند کر دیں، خاموش ہو جائیں اور لوگوں کی رائے کو ان کے حال پر چھوڑ دیں۔ کیونکہ کچھ رشتوں کی حقیقت آپ کی اچھائی سے نہیں، آپ کی بدنامی سے سامنے آتی ہے۔ جب سب کچھ ٹھیک ہو تو ہر کوئی ساتھ کھڑا نظر آتا ہے۔ لوگ آپ کی مسکراہٹوں، کامیابیوں اور اچھے نام کے شریک بن جاتے ہیں۔ مگر اصل چہرے تب سامنے آتے ہیں جب آپ پر الزام لگے، جب آپ کے بارے میں غلط فہمیاں پھیلیں، یا جب آپ وضاحت دینے کے بجائے خاموش رہ جائیں۔ اسی وقت معلوم ہوتا ہے کہ کون آپ کو جانتا تھا اور کون صرف آپ کی شہرت کو جانتا تھا۔ کون آپ کی سچائی پر یقین رکھتا ہے اور کون لوگوں کی باتوں پر۔ کون آپ کا ہاتھ تھامتا ہے اور کون ہجوم میں شامل ہو کر پتھر اٹھا لیتا ہے۔!!! #foruyou #🥀