@pakistankiawaazofficial: کراچی میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا اور موسم شدید گرم اور مرطوب ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج سے 12 جون تک کراچی میں شدید ہیٹ ویو کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں محسوس کیے جانے والے درجہ حرارت کی شدت 50 سے 52 سینٹی گریڈ تک جاسکتی ہے، جبکہ درجہ حرارت 39 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر انجم نذیر ضیغم نے بتایا کہ سمندری ہواؤں کی وجہ سے ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد سے کم نہیں ہو رہا، جس کے باعث گرمی کی اصل شدت ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت سے 8 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ محسوس ہو سکتی ہے، ہواؤں کی رفتار کم ہونے کی وجہ سے شہر میں شدید گھٹن اور حبس کی صورتحال رہے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 36 ڈگری ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، آج دن میں پارہ 37 سے 39 ڈگری تک جا سکتا ہے۔ #TOKAlert #karachiweather