@yahyaali_0: ب جب قیمہ تقریباً 95 فیصد گل جائے تو اس میں باریک چوپ کیا ہوا لہسن ادرک اور کیوبز کی شکل میں کٹی ہوئی شملہ مرچ شامل کریں اور اچھی طرح مکس کر لیں۔ اب اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر، چوپ کی ہوئی پیاز اور ہری پیاز شامل کر کے مسلسل چلاتے ہوئے 5 منٹ تک بھونیں تاکہ سبزیاں نرم ہو جائیں اور ان کا ذائقہ قیمے میں اچھی طرح جذب ہو جائے۔ اس کے بعد کڑاہی کو ڈھک کر 3 سے 5 منٹ ہلکی آنچ پر دم دیں تاکہ سبزیوں کا ہلکا سا پانی قیمے میں شامل ہو کر مزید ذائقہ پیدا کرے۔ آخر میں ڈیڑھ گڈی باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا اور آدھی گڈی پودینہ شامل کریں، اچھی طرح مکس کریں اور چولہا بند کر دیں۔ خوشبودار، رنگ برنگا اور انتہائی لذیذ ویجیٹیبل قیمہ تیار ہے۔ اسے گرم گرم روٹی، پراٹھے یا نان کے ساتھ پیش کریں اور اس کے منفرد ذائقے سے لطف اٹھائیں😋😋😋#creatorsearchinsights #8KEffectVideoUpload #2MillionAudition #unfreezemyaccountplz🙏🙏