@zahra_72110: وہ میرے چہرے کی ہر اک ادا دہراتا ہے، مگر اس میں کوئی جذبہ، کوئی ارمان کا نہیں۔ میرے آنسو بھی اسی خامشی سے سہتا ہے، شکوہ لب پر کبھی اس کے نقصان کا نہیں۔ میں سنور جاؤں تو وہ بھی نکھر سا جاتا ہے، یہ کمال اس کا ہے لیکن کسی احسان کا نہیں۔ میرے دکھ، میری مسرت، سب عکس بن جاتے ہیں، اس کے سینے میں مگر بوجھ کسی طوفان کا نہیں۔ وہ نہ وعدے کرتا ہے، نہ خواب دکھاتا ہے، اس کا رشتہ کسی جھوٹے پیمان کا نہیں۔ میرے سامنے رہے تو حقیقت دکھاتا ہے، قصہ اس کے ہاں کسی رنگین فسان کا نہیں۔ لوگ چہروں پہ نقابوں کے محل رکھتے ہیں، آئینہ خوگرِ رسمِ نفع و نقصان کا نہیں۔ جو نظر آئے وہی کہہ دے، یہی عادت ہے، اس کے لہجے میں تکلف کسی دربان کا نہیں۔ عمر بھر ساتھ نبھاتا ہے خاموشی سے، یہ تعلق کسی مطلب، کسی سامان کا نہیں۔ میں ہنستی ہوں تو خوش وہ بھی ہو جاتا ہے، تذکرہ آئینے کا کر رہی ہوں، انسان کا نہیں۔ ✍️ زَہْرَاء رَائِٹْس 💫 #creatorsearchinsights2026 #tiktok #tiktokvirl #followformorevideo #foryoupage