@rais_aslam: آج راجن پور انڈس شوگر ملز میں بیرسٹر سردار علی رضا خان دریشک کی زیرِ نگرانی ایک اہم فیصلہ کن اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر نواب سردار برہان خان چانڈیہ (کمبر شہدادکوٹ، سندھ)، سردار میر شہریار خان شر، اور علی گوہر خان انڈھڑ (پنو عاقل) سمیت مختلف برادریوں کے معزز افراد نے شرکت کی۔ اجلاس میں انڈھڑ برادری، چانڈیہ برادری، دشتی برادری اور شر برادری کے افراد بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ تمام فریقین نے باہمی اتفاق، بھائی چارے اور مشاورت کے ذریعے معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنے اور مثبت فیصلے تک پہنچنے کے عزم کا اظہار کیا۔ فیصلے کے لیے کوششیں مسلسل جاری ہیں، ان شاء اللہ جلد معاملات اپنے منطقی انجام اور کامیاب تکمیل تک پہنچ جائیں گے۔ اللہ تعالیٰ تمام برادریوں میں اتفاق، محبت، بھائی چارہ اور خوشحالی قائم رکھے۔ آمین