@writes95rajpot: کچھ رشتے ایسے ہوتے ہیں جہاں جیتنے کی خواہش بھی ہار مان لیتی ہے۔ جب مقابلے میں اپنا محبوب ہو تو فتح کا کوئی معنی نہیں رہتا، کیونکہ اس کی مسکراہٹ ہماری جیت سے زیادہ قیمتی لگتی ہے۔ پھر انسان دلیلیں نہیں دیتا، حساب نہیں کرتا، بس اپنی خواہشیں، اپنے خواب اور اپنی خوشیاں قربان کر دیتا ہے۔ اور یوں بظاہر ہار کر بھی دل کے کسی کونے میں محبت کی سب سے بڑی جیت اپنے نام کر لیتا ہے۔