@laraib12102: میں تو ہمیشہ تمہارے پاس تھا، ہر اس لمحے جب تمہیں میری ضرورت پڑ سکتی تھی۔ میں نے اپنی ساری مصروفیات، اپنی ساری دنیا بس تمہارے گرد گھما دی تھی کہ تم جب بھی مڑ کر دیکھو، مجھے اپنے سامنے پاؤ۔ لیکن افسوس! تم کبھی مڑ کر دیکھنے کی زحمت ہی نہ کر سکیں۔ تم تو ان لوگوں کی بھیڑ میں گم رہیں جنہیں تمہاری سچی فکر تک نہیں تھی۔ تم ادھر ادھر کے عارضی چہروں اور مطلب کی باتوں میں اتنی مصروف رہیں کہ تمہیں کبھی اندازہ ہی نہیں ہو سکا کہ کوئی تمہاری خاطر اپنا سب کچھ چھوڑ کر صرف تمہارا انتظار کر رہا تھا۔ تم نے غیروں کی جھوٹی رونقوں کے لیے اس انسان کو کھو دیا جو صرف اور صرف تمہارا تھا۔.... تحریر سیاہ بخت #foryou #foryoupage #viral #fyp #viralvideo