@balouch5570: دور کی محبت آسان نہیں ہوتی... روح ترس جاتی ہے، دل بے چین رہتا ہے، اور ہر لمحہ صرف اسی پل کا انتظار رہتا ہے جب ہم اپنے ہمسفر کو قریب لے کر گلے لگا سکیں۔ 🖤🥀 کبھی کبھی فاصلے صرف جسم کے ہوتے ہیں، دل کے نہیں... پھر بھی ہر دن، ہر رات، ہر سوچ بس تمہارے نام سے روشن رہتی ہے۔ ✨ یہ وہ محبت ہے، جو صبر اور انتظار کے بغیر مکمل نہیں ہوتی... اور ہر آنکھ کی نمی، ہر دل کی دھڑکن یہی کہتی ہے: کاش تم قریب ہوتے۔ تمہاری یادوں کے خنجر مجھے ایسے چبھتے ہیں جیسے کوئی زخم روز نیا ہو کر جاگ اٹھتا ہو۔۔ ہر گزرتی رات تمہاری کمی کا ماتم کرتی ہے، اور ہر صبح میری اداسی میں اضافہ کر جاتی ہے۔۔ میں ہنستا ہوں لوگوں کے سامنے، مگر اندر سے روز تھوڑا تھوڑا مر جاتا ہوں۔۔