@sharyarfayyaz: گزشتہ روز ایوبیہ چیئر لفٹ کی بحالی کے لیے ایک اہم اور بھرپور عوامی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں گلیات کے معززین، نوجوانوں، سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے صوبائی حکومت، وفاقی حکومت اور متعلقہ اداروں سے پُرزور مطالبہ کیا کہ ایوبیہ چیئر لفٹ کی طویل بندش نے ہزاروں خاندانوں کا روزگار چھین لیا ہے اور بے شمار لوگ معاشی مشکلات اور فاقہ کشی جیسے حالات کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں۔ لہٰذا انسانی ہمدردی اور عوامی مفاد کے پیشِ نظر چیئر لفٹ کی فوری بحالی کو یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر سابق ممبر ضلع کونسل نتھیاگلی سردار فیاض صاحب، صوبہ ہزارہ کے ممتاز سیاسی رہنما اور سابق صوبائی و قومی امیدوار سردار یاسر صاحب، سابق صوبائی امیدوار سردار سجاد صاحب، ملی مسلم لیگ کے رہنما امجد اسلام امجد، سردار شیراز صاحب، سردار ممتاز صاحب، قاری عبدالرشید صاحب، سردار اقبال صاحب اور دیگر معزز شخصیات نے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ اگر عوام کے اس جائز مطالبے کو مسلسل نظرانداز کیا گیا تو عوام اپنے حقوق کے حصول کے لیے مری روڈ پر احتجاج اور دھرنے سمیت ہر جمہوری راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے، اور یہ احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک چیئر لفٹ کی بحالی کا مطالبہ تسلیم نہیں کر لیا جاتا۔ یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ سال 2015 میں بھی ایوبیہ چیئر لفٹ کی بندش نے سینکڑوں خاندانوں کو بے روزگاری کے اندھیروں میں دھکیل دیا تھا۔ اس وقت وی سی کیری پسالہ کے عوام نے سردار فیاض صاحب پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں آزاد امیدوار کی حیثیت سے ممبر ضلع کونسل منتخب کیا۔ کامیابی کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں، جن میں پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن)، جماعت اسلامی، شیر پاؤ گروپ اور دیگر آزاد گروپ شامل تھے، نے انہیں اپنی جماعت میں شمولیت کی دعوت دی۔ مگر سردار فیاض صاحب نے ذاتی خواہشات اور سیاسی مفادات کو پس پشت ڈال کر عوامی مسائل کو ترجیح دی، جن میں سرفہرست ایوبیہ چیئر لفٹ کی بحالی تھی۔ ان کی مسلسل جدوجہد اور عوامی آواز کی بدولت اُس وقت کے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک، سابق اسپیکر مشتاق غنی، صوبائی وزیر قلندر خان لودھی، سابق ایم این اے اظہر خان جدون اور ایم این اے علی خان جدون نے چیئر لفٹ کی بحالی کی یقین دہانی کروائی۔ بالآخر یہ مطالبہ منظور ہوا، احکامات جاری ہوئے اور چیئر لفٹ دوبارہ فعال ہو گئی، جس کے نتیجے میں مقامی لوگوں کا روزگار بحال ہوا اور سینکڑوں گھروں کے چولہے دوبارہ جلنے لگے۔ بعد ازاں جب ایک بڑے کاروباری گروپ کی جانب سے ایوبیہ کے مقامی کاروباری طبقے کو بے دخل کرنے کی کوششیں ہو رہی تھیں، تو اس نازک مرحلے پر بھی سردار فیاض صاحب نے خاموش تماشائی بننے کے بجائے اپنے لوگوں کا مقدمہ لڑا۔ بنی گالا میں عمران خان صاحب سے ملاقات کے دوران، جہاں دیگر افراد سیاسی وابستگیوں اور دعوتوں کا تذکرہ کر رہے تھے، وہاں سردار فیاض صاحب نے اپنے علاقے کے مزدوروں، دہاڑی داروں اور کاروباری افراد کی محرومیوں کو موضوع بنایا اور مطالبہ کیا کہ ترقی کے نام پر مقامی لوگوں کا حق نہ چھینا جائے۔ ان کی آواز اور عوامی موقف کے نتیجے میں ایوبیہ کے مقامی لوگوں کا روزگار محفوظ رہا اور وہ کئی برس تک عزت و وقار کے ساتھ اپنے اہلِ خانہ کا پیٹ پالتے رہے۔ بعد ازاں مونال گروپ اور جی ڈی اے کے درمیان ہونے والے معاہدے پر بھی مقامی آبادی نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ اگرچہ اس وقت سردار فیاض صاحب کسی سرکاری عہدے پر موجود نہیں تھے، مگر انہوں نے اپنی عوام کا ساتھ چھوڑنے کے بجائے ہر فورم پر ان کے حقوق کی آواز بلند کی۔ جہاں ضرورت پڑی، جس پلیٹ فارم پر بلایا گیا، اور جب بھی عوام کو ان کی ضرورت محسوس ہوئی، وہ ہمیشہ صفِ اول میں کھڑے نظر آئے۔ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ مختلف ادوار میں کئی افراد پر ذاتی مفادات، پلاٹوں اور مراعات کے حصول کے الزامات لگتے رہے، مگر سردار فیاض صاحب کا دامن الحمدللہ ہر قسم کے الزام سے پاک رہا۔ آج تک کوئی ایک شخص بھی یہ گواہی نہیں دے سکتا کہ انہوں نے اپنی ذات یا مفاد کو عوامی مفاد پر ترجیح دی ہو۔ انہوں نے ہمیشہ اپنی استطاعت، صلاحیت اور توفیق کے مطابق اپنے علاقے اور عوام کی خدمت کو مقدم رکھا۔ گزشتہ روز منعقدہ پروگرام میں بھی سردار فیاض صاحب نے تمام سیاسی جماعتوں، سماجی تنظیموں، نوجوانوں، عوام الناس اور بالخصوص پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان سے اپیل کی کہ ایوبیہ چیئر لفٹ کی بحالی صرف ایک منصوبے کا مسئلہ نہیں بلکہ ہزاروں خاندانوں کے مستقبل، روزگار اور عزتِ نفس کا سوال ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ ذاتی، سیاسی اور گروہی اختلافات سے بالاتر ہو کر سب متحد ہوں اور اس عوامی مسئلے کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ ایوبیہ چیئر لفٹ محض ایک سیاحتی سہولت نہیں بلکہ گلیات کے ہزاروں خاندانوں کی معاشی شہ رگ ہے۔ اس کی بحالی

sardar sharyar fayyaz
sardar sharyar fayyaz
Open In TikTok:
Region: PK
Wednesday 10 June 2026 07:00:11 GMT
3902
558
103
5

Music

Download

Comments

faizankhan14299
Faizan Khan :
ma Sha Allah Allah salmat rakhy
2026-06-10 09:57:06
1
ayeshabrand386
Ayesha Brand 313 :
very nice
2026-06-13 07:37:48
1
sardarrustam7
Sardar Rustum karlal :
Allah pk hamsha kush or salmat rkna maray taya sardar muhmmad fayyaz sab ko ameen suma ameen
2026-06-12 21:56:35
1
jawadsardar94
Bi-ل-ل-A☠🦁 :
sardar sab ❤️💫
2026-06-10 13:53:12
1
sardardaniyal48
sardar Daniyal 7 :
ma sha Allah sardar sub
2026-06-12 19:58:19
0
smadnanadnan
SM adnan Adnan :
ham app k Sath hay
2026-06-10 13:47:51
0
sardarpindi1
Sardari 🥷007 🥷 ششی لالہ 👑 :
𝘔𝘢𝘴𝘩𝘢𝘭𝘭𝘢 𝘈𝘭𝘭𝘢𝘩 𝘱𝘢𝘬 𝘩𝘢𝘮𝘦𝘴𝘩𝘢 𝘴𝘢𝘭𝘢𝘮𝘵 𝘳𝘢𝘬𝘺
2026-06-10 14:22:42
1
sardarsiraj00
❤️SARDAR_SIRAJ👑 :
ماشاءاللّٰه
2026-06-10 11:03:47
1
sardaradeel470
سردار 🇵🇸💫 :
sardar sab ❤️
2026-06-10 08:47:51
1
awaiskha4042
𝐀𝐰𝐚𝐢𝐬 𝐤𝐡𝐚𝐧 :
𝘔𝘢𝘴𝘩𝘢𝘭𝘭𝘢 𝘈𝘭𝘭𝘢𝘩 𝘱𝘢𝘬 𝘩𝘢𝘮𝘦𝘴𝘩𝘢 𝘴𝘢𝘭𝘢𝘮𝘵 𝘳𝘢𝘬𝘺 ❤️❤️
2026-06-10 08:27:53
1
im_daniyal_07y
SARDAR :
Allah pak slamat rakhay ameen
2026-06-10 19:58:41
0
sardarrustam7
Sardar Rustum karlal :
Mashallah
2026-06-12 21:55:56
1
sardaralikhan352
SarDar Ali :
❤️❤️❤️
2026-06-19 12:41:18
1
alisardar.46
sardar Ali bhai 46 :
🥰🥰🥰
2026-06-11 02:25:28
1
asimasimii
asim✊️🚩 :
♥️🥰
2026-06-13 09:26:08
1
rustamabbasi217
Rustam Abbasi :
❣️❣️❣️❣️
2026-06-11 02:29:07
1
alisardar.46
sardar Ali bhai 46 :
🥰🥰🥰
2026-06-11 02:25:14
1
alisardar.46
sardar Ali bhai 46 :
👍👍👍
2026-06-11 02:25:23
1
alisardar.46
sardar Ali bhai 46 :
🥰🥰🥰
2026-06-11 02:25:10
1
siraj.shabir0
sardar Shabbir Gohair :
❤️❤️❤️
2026-06-12 18:17:27
1
sardarmurad350
[SarDar\Murad]✓786 :
❤️❤️❤️
2026-06-12 18:29:01
1
bilalmukthair
bilal mukthair :
♥️♥️
2026-06-11 17:10:57
1
sardar.danish571
sardar Danish :
🥰🥰🥰
2026-06-10 07:03:21
1
alisardar.46
sardar Ali bhai 46 :
👍👍👍
2026-06-11 02:25:13
1
sardarnisarnisar5
Sardar Nisar Nisar :
🥰🥰🥰
2026-06-10 07:44:19
1
To see more videos from user @sharyarfayyaz, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About