@hashimali18097: نماز کا ایک انوکھا اور حیران کن پہلو: میں تلاوت کر رہا تھا تو سورہ المعارج کی ایک آیت پر آ کر رک سا گیا، بات انسان کی تخلیق کے بارے میں تھی کہ انسان اصل پیدا کیسا ہوا ہے۔ ایسی کوئی بھی آیت آئے تو میں رک کر تھوڑا سا سوچنے لگتا ہوں۔ آیت تھی: اِنَّ الۡاِنۡسَانَ خُلِقَ ہَلُوۡعًا حقیقت یہ ہے کہ انسان بہت کم حوصلہ پیدا کیا گیا ہے میں نے انگریزی ترجمہ دیکھا، تو ”ھلوعا“ کا مطلب اینگوئش لکھا تھا، اب اینگوئش کا مطلب اردو میں سمجھوں تو یہی لگتا ہے کہ ایسا انسان جس میں بے چینی، تشویش، یا بے صبری سی ہو۔ بہرحال میں نے”کم ہمت“پر ہی اکتفا کر لیا اور اسے بے صبری کے معنوں میں لے لیا۔اگلی آیت کچھ اور بھی معنی خیز تھی: اِذَا مَسَّہُ الشَّرُّ جَزُوۡعًا جب اسے کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو بہت گھبرا جاتا ہے ”جزوعا“ کا لفظ تو مجھے سمجھ آ گیا، انگریزی میں ترجمہ بھی قریب قریب ہی تھا، امپیشنٹ، مطلب بے چین، یعنی تکلیف پہنچے تو انسان چاہتا ہے بس اب یہ رفع ہو جائے، بس ختم ہو جائے کسی طرح۔ وَّ اِذَا مَسَّہُ الۡخَیۡرُ مَنُوۡعًا اور جب اس کے پاس خوشحالی آتی ہے تو بہت بخیل بن جاتا ہے ”منوعا“ یعنی کنجوس جب اسے کوئی نعمت ملتی ہے، تو اس کا دل چاہتا ہے بس اس کے پاس ہی رہے وہ نعمت، کسی اور کو نہ مل جائے۔ جو رلا دینے والی آیت تھی، وہ بعد میں آئی: اِلَّا الۡمُصَلِّیۡنَ مگر وہ نمازی ایسے نہیں ہیں یعنی نماز پڑھنے والے لوگوں کے علاوہ انسان کی حالت اسی طرح کی ہے۔ انسان کی یہ پیدائشی حالت صرف اس صورت میں بدل سکتی ہے، جب وہ نماز قائم کر لیتا ہے۔ مجھے ایک عجیب سی خوشی محسوس ہوئی یہ سوچ کرمیں پہلی تین آیات پڑھ کر حیران ہو رہا تھا کہ اللّہ تعالیٰ اپنے ہی بنائے انسان کی کمیاں اور خامیاں گنوا رہا ہے۔ لیکن ”الّا المصلّین“ پڑھا تو دل مطمئن سا ہو گیا کہ ان کمیوں اور خامیوں کو پورا کرنے کا اللّہ تعالیٰ نے راستہ رکھا ہوا ہے کہ اگر کوئی نماز پڑھتا ہے تو وہ ”ھلوعا“ ”جزوعا“ اور ”منوعا“ کی دلی اور جذباتی حالتوں سے نکل سکتا ہے۔ اور میں سوچنے لگا، یعنی تصور کرنے لگا، کہ انسان سے تشویش، بے چینی، اور کنجوسی نکل جائیں تو کیسی حالت ہوتی ہے انسان کی۔ یعنی نماز کی برکت سے اگر انسان کے دل سے تشویش، بے چینی اور کنجوسی نکل جائیں، اور اس کی پریشانی، گھٹن اور تنگدلی دور ہو جائے، تو انسان میں کیسی وسعت، اور کیسی کشادگی آ جاتی ہے۔ . انسان کی طبیعت کتنی ہلکی پھلکی ہو جاتی ہے، اور اس کے دل پر بوجھ ڈالنے والی چیزیں کس طرح غائب ہو جاتی ہیں۔ بے شک نماز ایک عظیم نعمت ہے۔.
allhumdolila k Allah ki hr neymat bemisàl hai Allah pak namz phrnye ki tofeeq de ameena
2026-06-11 17:14:36
4
♥︎╣𝗢ᴮˢᴱˢˢᴵᴼᴺ╠♥︎ :
caption send kr dein 🥹
2026-07-09 16:06:30
1
tashi :
caption plz
2026-06-11 19:07:58
2
Sawera Arshad :
Kash jesa Allah parmaty hen k ay mery bandy mahsos k taswar kr kmen tery samny khra hun to Teri namaz achi ho jay gi Allah or bandy kdarmiyan ka rishta mazbot hu Jay ga InshAllah
2026-06-12 09:29:50
2
Mr Khan :
Allah Hum Sabko Namaz parhne ke Taufik De Ameen 💯❤️
2026-07-06 00:55:02
1
Samina anwaar :
beshak
2026-07-04 21:23:47
1
Sundal :
اللہ اکبر کبیرا
2026-06-26 05:01:28
1
aleeqa tasheen :
bashak g bashak
2026-06-12 11:27:12
2
99646153 :
subhan allah
2026-06-11 11:16:18
2
@black.butterfly 🖤 :
سبحان اللہ
2026-06-19 08:16:52
1
آتنگ وادي بلوچ 🔥✌ :
ماشاءاللہ
2026-06-26 16:52:55
1
Hedayat Ullah :
subhan Allah. mashallah
2026-06-13 11:00:47
1
Imran Malik :
Maa Sha Allah
2026-06-12 00:55:28
1
Sultan Mehmood :
Mashallah 🥰🥰🥰
2026-06-11 10:42:16
1
Tayyab Sb :
bohat hi peyari tehreer hay.but is ko agr slat k lfzi Mani ,rabta, k Sath smjhain to bat zeyada Khul kr samjh aay gi ????!