@tariqkhwn: تصویر سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا نیشنل ایکنامک کونسل کے اجلاس میں شرکت اپنے صوبے کے عوام کو ان کے حقوق دلانے اور صوبے کے بقایاجات کو حاصل کرنے کے علاوہ کوئی دلچسپی نہیں ۔ نیشنل اکنامک کونسل کے اجلاس میں خیبر پختونخوا کے عوام کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کیا گیا وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ 180 دن کے اندر این ایف سی ایوارڈ کو اپڈیٹ کرنے کے لیے باقاعدہ اجلاس منعقد ہوں گے، وزیراعلیٰ اگر 180 دن میں اتفاق رائے نہ ہوا تو صدر مملکت کو سمری بھیج کر صدارتی آرڈر کے ذریعے این ایف سی اپڈیٹ کیا جائے گا، سہیل آفریدی نئے این ایف سی ایوارڈ میں ضم شدہ اضلاع کا مالی حصہ شامل کیا جائے گا، یہ خیبر پختونخوا کے عوام کے لیے خوشخبری ہے، سہیل آفریدی اے آئی پی میں مجوزہ کٹوتی مذاکرات کے بعد کافی حد تک بہتر ہوئی ہے، مزید بہتری کے لیے بھی مطالبہ کیا ہے، سہیل آفریدی ہمیں امید ہے کہ ضم شدہ اضلاع کی اے ڈی پی اور اے آئی پی کے حصے میں مزید بہتری آئے گی، وزیراعلیٰ سیاسی معاملات پر وزیراعظم کے ساتھ بات چیت جاری ہے، جلد مثبت پیش رفت عوام کے سامنے آئے گی، وزیراعلیٰ آئین کے آرٹیکل 151 کے تحت اشیائے ضروریہ کی آزادانہ نقل و حمل یقینی بنانا وفاق کی ذمہ داری ہے، سہیل آفریدی اگر آرٹیکل 151 پر عمل درآمد نہیں ہو سکتا تو اسے ختم کر کے صوبوں کو اپنی پالیسی اختیار کرنے کی اجازت دی جائے، وزیراعلیٰ پاسکو کے ساتھ طے شدہ معاہدے کے تحت ایک لاکھ پچھتر ہزار ٹن گندم مقررہ نرخ پر خیبر پختونخوا کو فراہم کی جائے گی، وزیراعلیٰ وفاقی حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ گندم کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا جائے گا، سہیل آفریدی خیبر پختونخوا حکومت ملک بھر میں امن و امان کے لیے سب سے زیادہ سرمایہ کاری کر رہی ہے، وزیراعلیٰ 5 اکتوبر 2025 سے اب تک پولیس اور سی ٹی ڈی کی استعداد کار بڑھانے پر 30 ارب روپے سے زائد خرچ کیے گئے ہیں، سہیل آفریدی پولیس، سی ٹی ڈی اور سپیشل برانچ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے، وزیراعلیٰ وفاق کے ساتھ ورکنگ ریلیشن صوبے اور عوام کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے آگے بڑھائے جائیں گے، سہیل آفریدی این ای سی اور این ایف سی اجلاسوں میں شرکت صوبے کے حقوق اور عوام کے مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری ہے، سہیل آفریدی تعلیم، صحت اور امن و امان صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں، سہیل آفریدی احساس پروگرام، شیلٹر ہومز، زمنگ کور اور کوئی بھوکا نہ سوئے جیسے فلاحی منصوبے خیبر پختونخوا میں جاری ہیں، سہیل آفریدی صحت کارڈ عمران خان کا انقلابی منصوبہ ہے اور خیبر پختونخوا کے ہر شہری کو مفت علاج کی سہولت فراہم کر رہا ہے، سہیل آفریدی خیبر پختونخوا پاکستان کے مجموعی جنگلات میں تقریباً 45 فیصد حصہ ڈال رہا ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی صوبے کے کل رقبے کا 26.7 فیصد حصہ جنگلات پر مشتمل ہے، جنگلات کے مزید فروغ کے لیے خصوصی فنڈ مختص کیا جائے گا، وزیراعلیٰ نجی اراضی پر اگائے گئے درختوں کو کاٹنے کے بجائے صوبائی حکومت خریدے گی اور مالکان کو ادائیگی کرے گی، سہیل آفریدی بنجر اراضی پر شجرکاری کرنے والے افراد کو حکومت سہولت فراہم کرے گی تاکہ جنگلات کے رقبے میں مزید اضافہ کیا جا سکے، وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی #CMKP #SohailAfridi #imrankhan #pti #عوامی_وزیراعلی