میں آج بھی اسی موڑ پر تمہاری اس مسکراہٹ کا منتظر ہوں، جو میرے صدیوں کے بوجھ کو کم کر دیگی۔ تمھاری مسکراہٹ میرے ہر درد کا ازالہ ہے، جو میرے دل کو خوشیوں سے بھر دیگی۔ جو میرے زخمی وجود پر مرہم کر لے گی۔ تم جب بھی مسکرا کر دیکھتی ہو تو خوشیوں کے دور کا اک نیا آغاز ہو جاتا ہے۔ تم مسکرا کے دیکھتی ہو تو مجھے میرے دل کا ہر درد کم ہوتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔
تمہاری مسکراہٹ میں قوس و قزا کے وہ سارے رنگ ہوتے ہیں جسے دیکھ کر انسان اپنے آپ کو بھی بھول جائے، جسے دیکھ کر لوگ کہہ سکیں کہ زندگی کتنی نہ خوبصورت ہے۔ یقین مانو! تمھاری مسکراہٹ میں میری زندگی کا سکون ہوتا ہے، اک ایسا سکون جو میرے سارے دن کی تھکاوٹ کو دور کر دیتا ہے، جو میری زندگی کو خوشیوں سے بھر دیتا ہے، جو میری زندگی کے لئے ایسے ضروری ہوتا ہے جیسے تپتے صحرا میں کسی درخت کا گھنا سایا مسافر کے لئے ضروری ہوتا ہے۔
مسکراتے رہا کرو! تاکہ تمہارا روشن چہرہ میری زندگی کی تاریکیوں کو کم کرتا رہے۔ تاکہ تمہارا روشن چہرہ میرے لئے مایوسی میں امید بنتا رہے، تاکہ تمہارا روشن چہرہ میرے لئے سکون کی وجہہ بنتا رہے۔ لوگ محبوب سے محبت کرتے ہیں مگر میں نے تمہاری مسکراہٹ سے محبت کی ہے۔ کیوں کہ میرے لئے تمہارا مسکراتا ہوا چہرہ ہی سب کچھ ہے۔ خدا تمہیں ہمیشہ خوش رکھے اور مسکراتا ہوا رکھے۔ کیوں کہ تمہاری مسکراہٹ لاکھوں لوگوں کی امید ہے اور کسی سے اسکی امید نہیں چھینا کرتے۔
اچھے لوگ ہنستے کھلکھلاتے ہوئے ہی اچھے لگتے ہیں۔
😊❤
🌹🌹تحریر: ساحل 🌹🌹
2026-06-13 07:43:25
0
ᔕίя𝔽𝕒𝔯𝐚ᶻ 𝐦ᵃᔕ𝓽𝔸ℕά❤️🔥 :
2026-06-13 09:18:31
0
Romisa Rajput :
Nice
2026-06-10 15:51:46
1
𝐌u͜͡s͜͡t͜͡a͜͡f͜͡a͜͡☆𝔸𝕃𝕚 :
سارے کھیل چھوڑ کر جذبات سے کھیلتے ہیں لوگ🥀❤️🩹💔
2026-06-10 15:32:19
0
αψ_ℓεε ✧ :
kamalll 👌
2026-06-11 16:08:26
0
M Akram Bikak :
🤨🤨🤨🤨🤨🤨🤨si😳😳😳😳
2026-06-14 00:09:57
0
Asthetic 👑 :
2026-06-11 21:46:21
0
farhan302 :
hhhhh
2026-06-13 05:22:32
0
𓆩𝘼𝙎𓆪 :
🥺
2026-06-10 17:21:55
0
To see more videos from user @rajaaqil_, please go to the Tikwm
homepage.