@pashteen635: میں جانتا تھا کہ وہ کبھی میرا نہیں ہوگا، پھر بھی نہ جانے کیوں دل اس کی طرف کھنچتا چلا گیا۔ شاید محبت کا تعلق حاصل کرنے سے نہیں، محسوس کرنے سے ہوتا ہے۔ وہ کسی اور کو چاہتا تھا، اور میں اسے۔ یہی ایک حقیقت تھی جس نے مجھے ہر روز توڑا بھی اور جینے کا حوصلہ بھی دیا۔ آج بھی جب اس کا خیال آتا ہے تو دل میں کوئی شکوہ پیدا نہیں ہوتا، بس ایک خاموش سی اداسی اُتر آتی ہے۔ کیونکہ بعض محبتیں ملنے کے لیے نہیں ہوتیں، صرف دل میں ہمیشہ زندہ رہنے کے لیے ہوتی ہیں...❤️🩹 #muzaffar_writes1