@arshad_naqeeb: سوات میں پہلی بار خوازہ خیلہ سے مدین تک ایک تاریخی کراس کنٹری فلائینگ کامیابی سے مکمل کی گئی۔ یہ شاندار فلائینگ سر رفیع خان صاحب اور سر آصف محمود صاحب نے انجام دی، جس نے سوات میں پیراگلائیڈنگ کے ایک نئے باب کا آغاز کیا ہے۔ دونوں پائلٹس نے اپنی مہارت اور تجربے کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ یادگار فلائینگ مکمل کی اور ثابت کر دیا کہ سوات کی وادیاں کراس کنٹری فلائینگ کے لیے بے پناہ صلاحیت رکھتی ہیں۔ اس تاریخی فلائینگ کے خوبصورت مناظر اور دلچسپ لمحات کی جھلکیاں ملاحظہ فرمائیں۔ یقیناً یہ ویڈیوز پیراگلائیڈنگ کے شوقین افراد کے لیے انتہائی دلچسپی کا باعث ہوں گی۔ 🪂 #Paragliding #CrossCountryFlying #Swat #Khwazakhela #Madyan