@alihaq2537: عمر جلوؤں میں بسر ہو ، یہ ضروری تو نہیں ہر شب غم کی سحر ہو ، یہ ضروری تو نہیں چشم ساقی سے پیو یا لب ساغر سے پیو بے خودی آٹھوں پہر ہو ، یہ ضروری تو نہیں نیند تو درد کے بستر پہ بھی آ سکتی ہے ان کی آغوش میں سر ہو ، یہ ضروری تو نہیں شیخ کرتا ہے ، جو مسجد میں خدا کو سجدے اس کے سجدوں میں اثر ہو، یہ ضروری تونہیں سب کی ساقی پہ نظر ھو، یہ ضروری ہےمگر سب پہ ساقی کی نظر ہو ، یہ ضروری تو نہیں مے کشی کے لیے خاموش، بھری محفل میں صرف خیام کا گھر ہو، یہ ضروری تو نہیں خاموش غازی پوری #نعت #سفیرعشق #قوالی_محفل #پاکستان #پاکستان___زندہ___باد