@assistantcommissionerraz: اسسٹنٹ کمشنر رزڑ محترمہ صبیحہ صاحبہ کا نوجوانوں کے نام اہم پیغام اسسٹنٹ کمشنر رزڑ محترمہ صبیحہ صاحبہ نے تحصیل کے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ اور بہتر مستقبل کے حصول کے لیے "بنو قابل آئی ٹی پروگرام" سے بھرپور استفادہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام نوجوانوں کو جدید آئی ٹی مہارتوں سے آراستہ کرنے اور روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کی ایک اہم کاوش ہے۔ اس سلسلے میں رجسٹریشن اور انٹری ٹیسٹ 13 جون 2026ء کو مردان اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوگا۔ رجسٹریشن کے لیے لنک: https://banoqabil.org/register/student� اسسٹنٹ کمشنر رزڑ محترمہ صبیحہ صاحبہ نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ بروقت اپنی رجسٹریشن مکمل کریں اور ٹیسٹ میں شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ اس بہترین تعلیمی و تربیتی موقع سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔ ضلعی انتظامیہ نوجوانوں کی فنی و پیشہ ورانہ ترقی کے لیے ایسے مثبت اقدامات کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ اپنے روشن مستقبل کی جانب ایک مضبوط قدم بڑھائیں اور آج ہی بنو قابل آئی ٹی پروگرام کا حصہ بنیں۔#AACRAZZAR #foryourpage