@rajashani_05: محبت کرنے والوں کی کوئی انا نہیں ہوتی... انہیں جھکنا پڑتا ہے، کبھی اپنے لفظوں سے، کبھی اپنی خواہشوں سے۔ انہیں گرنا پڑتا ہے، اپنی ضد، اپنے غرور اور اپنی خودداری سے۔ انہیں ترسنا پڑتا ہے، ایک دید کے لیے، ایک مسکراہٹ کے لیے، ایک جواب کے لیے۔ محبت وہ سفر ہے جہاں جیتنے والا بھی ہار جاتا ہے، اور ہارنے والا بھی اسی ایک شخص کی یاد میں جیتا رہتا ہے۔ محبت کرنے والے حساب نہیں رکھتے، وہ تو بس دل رکھتے ہیں، اور وہ بھی کسی ایک کے نام کر دیتے ہیں۔ محبت کرنے والوں کی عزتِ نفس نہیں مرتی، مگر وہ اپنے محبوب کی خاطر اپنی ہر ضد بھلا دیتے ہیں۔ وہ جھکتے ہیں، ٹوٹتے ہیں، بکھرتے ہیں، مگر پھر بھی اسی شخص کو چاہنے سے باز نہیں آتے جس نے انہیں سب سے زیادہ رُلایا ہو۔ ❤️🥀 #deeplines #urdupoetry #اردوشاعری🦋 #foryoupage #Rajashani_05