#محبت کی راہوں میں سب سے مشکل اور تکلیف دہ مرحلہ وہ ہوتا ہے جب آپ کا ہر لمحہ، ہر سوچ اور ہر خواب کسی ایسے شخص کے گرد گھومنے لگے جس کی دنیا میں آپ کی کوئی جگہ ہی نہیں۔ انسان جانتا ہے کہ یہ تعلق کبھی مکمل نہیں ہوگا، کہ سامنے والا آپ کے جذبات سے ناواقف نہیں بلکہ مکمل طور پر بے نیاز ہے، مگر پھر بھی دل ہے کہ اس امید کا دامن تھامے رکھتا ہے جو کبھی پوری نہیں ہوئی۔
کسی کے انتظار میں خود کو پتھر کر لینا اپنے خوابوں کو حقیقت کے بجائے سراب کے پیچھے لگا دینا، اور پھر یہ جان لینا کہ آپ کے آنسوؤں کا یا آپ کے وجود کا سامنے والے پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔ یہ وہ اذیت ہے جسے بیان کرنے کے لیے الفاظ کم پڑ جاتے ہیں۔ جب انسان اس مقام پر پہنچ جائے جہاں اسے محسوس ہو کہ اس کے ہونے یا نہ ہونے سے کسی کو فرق نہیں پڑتا تو وہ لمحہ زندگی کا کٹھن امتحان بن جاتا ہے۔ . خاموشی کا یہ عالم، تنہائی کی یہ کیفیت اور کسی کی بے رخی کا یہ گہرا زخم انسان کو اندر سے کھوکھلا کر دیتا ہے، مگر عجیب بات یہ ہے کہ اس سب کے باوجود انسان اس خواب کو کھونا بھی نہیں چاہتا۔۔۔!!!
2026-06-18 17:16:42
1
sam🦋 :
yhe bat tu apko pta nai
2026-06-23 20:05:20
0
❤️𝘂𝘀𝗮𝗺𝗮_𝗿𝗮𝗵𝗶❤️ :
HAYYYY same yar 🥹🥹🥹
2026-06-23 12:42:50
0
SYED ALI AQUDAS RAZA KAZMI🌸 :
سب کچھ جان لیوا تھا، مگر میں نہیں مرا۔❤🩹😞
2026-06-11 13:39:00
0
❤️👸 :
@Zain @👑ملک زین👑
2026-06-11 21:06:41
0
Håmźå’’💕 :
😒
2026-06-18 14:07:54
0
To see more videos from user @29november2125, please go to the Tikwm
homepage.