@maaniabbaxi111: سبھی نقوش غلط ، خال و خد ، بَلا کے خراب مجھے وہ ٹھیک نہیں کر سکا ، بَنا کے خراب🥀 مجھے پسند ہے ہر شے جو میرے جیسی ہو سو اچھی چیز میں رکھ آتا ہوں ، اٹھا کے خراب بس ایک بار ہی کافی ہے زندگی کہ خدا! پھر اس جہان میں ہونا ہے کس کو آ کے خراب🍂 تو اک چراغ جلا آؤ شب کی چوکھٹ پر اگر مزاج نہیں لگ رہے ، ہوا کے خراب ہر ایک کام مکمل توجہ چاہتا ہے تبھی تو خود کو کیا ، خوب دل لگا کے ، خراب🌑 تضادِ قول و عمل اور فریب لہجوں میں۔۔! یہ لوگ دیکھنے میں ہی تھے انتہا کے خراب میں سب سے خوشنما پتھر تھا ،تجھ عمارت کا سو تو نے خود کو کیا ہے ، مجھے ہٹا کے ، خراب🍁 تمہارا دکھ ہے کہ تم بھی بنا دئیے گئے ہو ہمارا کیا ہے کہ ہم لوگ تھے سدا کے خراب 🖤