@fizankha24: سوشل میڈیا پر ایک جھوٹی اور بے بنیاد خبر تیزی سے پھیلائی گئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ سول ہسپتال کے اطراف ایسے پین پھینکے گئے ہیں جنہیں دبانے سے دھماکہ ہوتا ہے اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس خبر کے ساتھ جو تصاویر شیئر کی گئیں، وہ بھی اس واقعے کی نہیں تھیں بلکہ کراچی میں پیش آنے والے ایک الگ حادثے کی پرانی تصاویر تھیں۔ اس غیر مصدقہ خبر نے شہریوں میں خوف و ہراس پیدا کیا اور شہر بھر میں بے چینی کی فضا قائم ہوگئی۔ عوام سے گزارش ہے کہ کسی بھی خبر، تصویر یا ویڈیو کو آگے شیئر کرنے سے پہلے اس کی تصدیق ضرور کریں۔